ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے اسیران کو آگرہ کے ہائی سیکورٹی جیل منتقل کیا گیا

   92 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

اسیران کے رشتے داروں نے قیدوں کی آگرہ جیل منتقلی پر تشویش کااظہار کیا

سرینگر/19اکتوبر/پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند 22کشمیری اسیران کو اُتر پردیش کے آگرہ ہائی سیکورٹی جیل منتقل کیاگیا ہے ۔ یہ سبھی اسیران وادی اور جموں کے مختلف جیلوں میں مقید تھے ۔ادھر ان قیدیوں میں سے بعض کے رشتے داروں نے بیرون جموں کشمیر کے جیلوں میں ان کی منتقلی پر تشویش کااظہار کیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو درجن کے قریب اسیران کو اُترپردیش کے جیل میں منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر سرکار کے ایک حکمنامہ PB-V/776 of 2021 بتاریخ 16/10/2021کے تحت وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے 22قیدیوں کو جو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کشمیر کے مختلف جیلوںجن میں سنٹرل جیل سرینگر،سنٹرل جیل جموں ، کوٹ بلوال جیل جموں ، ڈسٹرکٹ جیل اودھمپور، اور ڈسٹرکٹ جیل کٹھوعہ میں سال 2020سے قید تھے کو اُتر پردیشن کے انتہائی حساس حفاظتی حصار والے آگرہ جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ سرکار نے 10-Bجمو ں کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان قیدیوں کی بیرون یوٹی منتقلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ان اسیران میں سے 9کا تعلق ضلع اننت ناگ، 8ضلع پلوامہ تین کا تعلق ضلع کولگام اور ایک ایک کا تعلق ڈوڈہ اور بارہمولہ سے ہے ۔ قیدیوںکی بیرون یوٹی منتقل وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے پے درپے واقعات رونماء ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ البتہ سرکار کی جانب سے قیدیوںکی بیرون جیل منتقلی کیلئے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ دریں اثناء قیدیوں کے رشتے داروں نے ان قیدیوں کی بیرون جیل منتقلی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ قیدیوںکو اچانک بیرون جموں کشمیر منتقل کرنے سے وہ سخت پریشان ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.