وزیرداخلہ کی سربراہی میں میٹنگ کے دوران جموں کشمیرکے حوالے سے مزید فیصلے لینے کے امکانات
سرینگر/ 18 اکتوبر/سالانہ قومی سلامتی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کے لئے لیفٹننٹ گورنر نئی ددہلی روانہ مرکزی زیرانتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنروں خفیہ اداروں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرمیٹنگ میں شرکت کر ر ہے ہیں ۔وزیرداخلہ کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ میں جموںو کشمیرکے حوالے سے مزیدکئی فیصلے لئے جاسکتے ہے ۔اے پی آئی کے مطابق قومی سلامتی کے سالانہ اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہو ا جس میں جموں وکشمیرکے لیفٹتنٹ گورنر منوج سنہا ڈائریکٹرجنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کے علاوہ جموںو کشمیر میں تعینات افسروں نے بھی شرکت کی۔اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ملک کی مختلف ریاستوں مرکزی زیرانتظام علاقوں میں داخلی اور خارجی معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا اور حفاظتی صورتحال پربھی غوروخوض کیاگیا جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہاکوعین موقعے پراعلیٰ سطحی میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دہلی طلب کیاگیا جہاں وہ غیرریاسی مزدوروں اور دیگر شہریوں پرنامعلوم مسئلح افراد کی جانب سے حملوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور جموںو کشمیر حکومت کی جانب سے اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرینگے ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال نے بھی شرکت کی۔ این آئی اے ائرفورس اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سیول انتظامیہ کے افسروں نے بھی شرکت کی ۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ امیت شاہ 22اکتوبر کو جموںو کشمیرکے چارروزہ دورے پر جموں وکشمیر وارد ہورہے ہیںاپنے دورے کے دوران وزیرداخلہ حفاظتی صورتحال کاجائزہ لینے کے علاوہ تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میںاٹھائے جانے والے اقدامات پربھی تبادلہ خیال کرینگے ۔وادی کشمیر میں قیام کے دوران وزیرداخلہ کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں عوامی وفودسے بھی ملاقی ہونگے، جبکہ 24اکتوبر کوجموں کے بھگوتی نگر میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کرنے والے ہے ۔وزیرداخلہ کے دورہ جموں کشمیر سے پہلے قومی سلامتی کی سالانہ میٹنگ کوانتہائی اہمیت کاحامل قرار دیاجارہاہے ۔