ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

حکومتِ جموں وکشمیراور حکومت دوبئی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط

   95 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

حکومتِ جموں وکشمیراور حکومت دوبئی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط

جموں وکشمیرسیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں بہت آگے جائے گا:مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل

سری نگر:۱۸،اکتوبر//جموں و کشمیر انتظامیہ نے حکومت دوبئی کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ ، انڈسٹریل پارکس ، آئی ٹی ٹاوروں ،کثیرالمقاصد ٹاوروں، رسد ، میڈیکل کالج و سپر اسپیشلٹی ہسپتال اوردیگرکاموں کیلئے سوموار کومفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔جے کے این ایس کے مطابق جائیدادکاروبارکی ترقی ،صنعتیں پارکوں اورمختلف منصوبوںکے سلسلے میں حکومتِ جموں وکشمیراور حکومت دوبئی کے مابین سوموارکوسری نگرمیں مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے ۔ سری نگرکے راج بھون میں میڈیانمائندووں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ اپنے حالیہ دورہ دوبئی کے دوران ، بادشاہ سلطان احمد نے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کیلئے ہندوستان خصوصاً جموں و کشمیر کا دورہ کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا،اورمیں نے اُنھیں دورے کیلئے مدعو کیا اور اب نتائج واضح ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے لیے دوبئی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کو عالمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔پیوش گوئل کاکہناتھاکہ اس مقصدکیلئے مرکزی علاقہ جموں وکشمیر ہندوستان اور اس کے صنعتی شعبے کی ترقی میں قوم کو عالمی طاقت بنانے میں ایک عظیم کردار ادا کرے گا۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ جموں و کشمیر اور ہندوستان کیلئے آج کا دن بہت اہم ہے۔ جس طرح جموں وکشمیرنے منوج سنہا جی کی قیادت میں تیز رفتار سے ترقی کی ہے ، اور آج حکومت دوبئی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے ساتھ ، جموں وکشمیر عالمی طاقت بننے کی ہندوستان کی کوششوں میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔ مرکزی وزیر نے مزید کہا کہو دبئی میں کئی کمپنیاں ہندوستان اور جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔اس موقعہ پر جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ ، انڈسٹریل پارکس ، آئی ٹی ٹاوروں ،کثیرالمقاصد ٹاوروں، رسد ، میڈیکل کالج و سپر اسپیشلٹی ہسپتال اوردیگرکاموں کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ دوبئی کے ساتھ جموں وکشمیر کے درمیان دوستی کا ایک اہم دن ہے، ہمارے ہمیشہ گہرے تعلقات رہے ہیں ، اور پیوش گوئل جی کی کوششوں سے ، مشترکہ اقدار ، باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے لیے احترام اب مضبوط ہوا ہے۔دوبئی نشین سرمایہ کار سلطان بن سلیم نے کہا کہ ہم مفاہمت کی یادداشت سے خوش ہیں اور جموں وکشمیر کو باقی ہندوستان سے جوڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کیسے کرنا ہے ، ہم رکاوٹوں کو جانتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میڈ ان انڈیا اقدام کے ساتھ جو اب یہاں لاگو کیا گیا ہے ، دنیا جموں و کشمیر سے کئی مصنوعات دیکھے گی۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.