118

محکمہ تعلیم کی جانب سے پلوامہ میں صفائی مہم کا آغاز 

 سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے/ چیف ایجوکیشن آفیسر
پلوامہ/تنہا ایاز// چیف ایجوکیشن آفس پلوامہ کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز (سی ای او) چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ نے ضلع کے تمام سکولوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز ملازمین نے سی ای او آفس کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے صفائی عمل میں لائی۔صفائی مہم کا افتتاح چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالحی رفیقی نے ایجوکیشن پلاننگ آفیسر منظور احمد اور محکمہ کے دیگر ملازمین کی موجودگی میں کیا۔ صفائی مہم میں ایجوکیشن پلاننگ آفیسر منظور احمد ،معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی اور  سی ای آفس کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایجوکیشن آفیسر پلوامہ عبدالحی رفیقی نے خود جھاڑو اٹھایا اور صفائی کرتے ہوئے نظر آئے ۔نمائندے کے مطابق ملازمین نے سی ای آفس پلوامہ کے ہر کمرے کی صفائی عمل میں لائیں۔اس موقع پر سی ای او پلوامہ نے تمام سکولوں کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وہ اپنے سکولوں کو صاف ستھرا رکھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں