الجزیئرلیبارٹی میں ٹیسٹنگ کا مرحلہ جاری مارکیٹنگ ایجنسی کی کوششیں بھی جاری/ناظم زراعت
سرینگر/ 16 اکتوبر/وادی کشمیر میں اُگائی جانے والی مشک بتجی کو بین الاقوامی بازار میسر ،محکمہ زراعت کی اس کامیابی پرکسانوں میں مسرت کی لہردوڑ گئی آنے والے پانچ برسوں کے دوران وادی کشمیر سے 20سے زیادہ ممالک کومشک بتجی چاول فراہم کیاجائیگا جسے کسانوں کو نہ صرف بین الاقوامی بازاردستیاب ہوگابلکہ کھیتی باڈی کے روحجان میں پھر سے اضافہ ہوگا۔اے پی آ ئی کے نیوز ڈیسک کے مطابق ماضی میں وادی کشمیر میں مشک بتجی نامی دھان کی فصل اُگائی جارہی تھی تاہم دور جدید کی جانکاری نہ ہونے کے باعث کسانوں کواپنے کھیتوں سے مشک بتجی کی پیداوار اس حدتک نہیں ہوا کرتی تھی جسے وہ اپناپیٹ پال سکے۔وقت گزرتاگیافصلوں کی پیداوارمیں جدیدت آ گئی محکمہ زراعت نے اعلیٰ میعار کے بیج کسانوںکوفراہم کئے اور مشک بتجی اُگاناوادی کشمیرکے کسان بھول گئے کئی علاقوں میں مشک بتجی کی یہ فصل بڑی کم تعداد میں کسان اُگایاکرتے تھے کھانے پینے کاشوقین اور سرمایہ دار کبھی مشک بتجی کے چاو ل دوردراز علاقوں کے کسانوں سے خرید کراپنے ارمانوں کوپوراکیاکرتے تھے تاہم پچھلے کئی برسوں سے مشک بتجی چاول عالمی توجہ کامرکزبنااور محکمہ زراعت نے اس سے بین الاقوامی سطح پرمتعارف کرانے میں اہم رول ادا کیافی الحال متحدہ ارب امارات مسقط،بحرین اوردوسرے چندممالک وادی کشمیرسے مشک بتجی چاول خرید رہے ہیں ،جبکہ اگروانڈسٹری کی جانب سے مشک بتجی کے چاول کو دیگر ممالک میںمتعارف کرانے کے حوالے سے کئی نوعیت کے اقدامات اٹھائے گئے جسکے مثبت نتائج برآمدہوئے ۔محکمہ زراعت کی کوششیں اس وقت رنگ لائی جب کئی ممالک نے مشک بتجی کے چاول کوخریدنے میں رضامندی ظاہر کی ۔محکمہ زراعت کے ایک سینئرافسرکے مطابق مشک بتجی کی پیداوار جنوبی کشمیرکے ساگام علاقے میں ہوا کرتی ہے اوروادی کے دوسرے علاقے میںاب اس فصل کی پیداواراُگانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور امیدکرتے ہے کہ اب کسان اس کی طرف ضرورتوجہ دینگے ۔خبررساں ادارے نے اس ضمن میں جب ڈائریکٹرایگریکلچر کے ساتھ رابطہ قائم یاتوانہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ مشک بتجی کے ساھ ساتھ وادی کشمیرمیں دواور قسم کے دھان اُگائے جاتے تھے ا ن کی کاشت پھر سے شروع ہوناہوگئی ہے مشک بتجی کے چاول کوبین الاقوامی بازاردلانے کے لئے ایک مارکیٹنگ ایجنسی کے ساتھ رابطہ ہوا ہے وہ کام کررہے ہیں الجزیرہ میں مشک بتجی کاٹیسٹ ہورہاہے اورہم امیدکرتے ہیں کہ مشک بتجی کے چاول کوبین الاقوامی بازار ضرورحاصل ہوگا جس سے یہاں کے کسانوں میں کاشت کاری کی ایک نئی لہرپیداہوگی اور وہ کھیتی باڈی کی طرف پھرسے متوجہ ہونگے ۔ڈائریکٹر نے کہاکہ فصلوں کواعلیٰ قیمت دستیاب ہونی چاہئے جسکے لئے محکمہ زراعت کوششیںکررہاہے اور امیدیہی ہے کہ ہماری کوششیں رنگ لائی گی اور وادی کاکسان بھی ترقی کی منزلوںپرگامزن ہوگا۔
