87

وقاریونس کا50 اوورز کی سپرلیگ کرانے کا مطالبہ

دبئی //سابق فاسٹ بائولر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ذریعے پاکستان کی مختصر فارمیٹ میں کارکردگی پرتو اچھا اثر پڑا ہے اوربہترین کھلاڑی بھی میسرآئے ہیں مگر ون ڈے اور ٹیسٹ میں مسائل موجود ہیں۔ ون ڈے فارمیٹ میں بہتری کیلئے ایک پی ایس ایل 50اوورز کی بھی ہونی چاہئے جس میں انٹرنیشنل کرکٹرزشریک ہوں۔وقاریونس نے مزید کہا کہ پاکستان میں صورتحال کافی بہترہوچکی ہے امید ہے آئندہ برس پوری پی ایس ایل اپنے ملک میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں