غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے، ٹیلی کام کمپنیوں کا اعلان 0

غزہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات بحال کرنے کے لئے کام جاری ہے، ٹیلی کام کمپنیوں کا اعلان

غزہ/19دسمبر

غزہ میں ٹیلی کام کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں پال ٹیل اور جوال نے کہاہے کہ غزہ کے وسطی اور جنوبی حصوں میں منقطع مواصلاتی سہولیات بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق پال ٹیل اور جوال نےبیان میں بتایا کہ ہماری فیلڈ ٹیمیں مواصلاتی خرابی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں ہم متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔واضح رہے کہ غزہ میں ٹیلی فونز اور انٹرنیٹ کی تمام سہولیات 14 دسمبر سے مکمل منقطع ہیں۔
بشکریہ :اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں