سعودی عرب کا غزہ کی عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ 0

سعودی عرب کا غزہ کی عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ

ریاض /19دسمبر

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ مصر روانہ ہوگیا ۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق غزہ کے لیے جاری عوامی عطیات مہم کے تحت 31 واں طیارہ ریاض سے مصر کے ابو عریش ایئرپورٹ کے لیے روانہ کر دیا گیا جس میں غذائی اشیا کے علاوہ طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے لیے فضائی امدادی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سمندری ذریعے سے بھی ضروری اشیا کی ترسیل جاری ہے۔

بشکریہ :اے پی پی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں