غزہ:24اکتوبر :
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دو ضعیف اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا۔
حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یرغمالی اسرائیلی خواتین کو انسانی ہمدردی اور خراب صحت کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔ خواتین کی شناخت 85سالہ اوشیوڈ لشفڈز اور79سالہ نوریت کوپر کے نام سے ہوئی ہے۔
حماس کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دشمن نے ان کو قبول کرنے سے انکار کیا اور ہمارے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیا اس کے باوجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ حماس نے گزشتہ 3 روز میں 4خواتین کو رہا کیا ہے۔ رہا ہونے والی خواتین کورفح باڈر کراسنگ سے اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے تل ابیب کے میڈیکل سینٹرلے جایا گیا جہاں ان کے خاندان والے منتظر تھے۔
اسرائیلی خواتین کو مصر اور قطر کی ثالثی اور کوششوں کے بعد رہائی ملی ہے۔