پیر پنچال کے آر پار ہوئی تازہ برفباری کے بعد کم روشنی کا شاخسانہ 79

پیر پنچال کے آر پار ہوئی تازہ برفباری کے بعد کم روشنی کا شاخسانہ

سرینگر کے بین الاقوامی اڑے سے اڑان بھر نے والی 25پروازوں کو منسوخ کیا گیا
سرینگر /13جنوری / پیر پنچال کے آر پار ہوئی تازہ برفباری کے بعد کم روشنی کے نتیجے میںسرینگر کے بین الاقوامی اڈے پر 25پروازوں کو منسوخ کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے بعد برفباری اور بارشوںکا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ بارشوں اور برفباری کے بعد جمعہ کی صبح کم روشنی کے نتیجے میں وادی کشمیر کا فضائی رابطہ بھی بیرون دنیا سے منقطع رہا اور جمعہ کو اڑان بھرنے والی 25پروازوں کو منسوخ کیا گیا ۔ سرینگر ائر پورٹ حکام کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے سرینگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہ برفباری کے باعث روشنی میں کمی ہونے سے دلی سے سرینگر اور سرینگر سے دلی جانے والی کم سے کم 25پروزاوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔منسوخ ہونی والی پروازوں میں انڈیگو کی ، سپائس جٹ کی چھ اور ویستارا کی پروازوں کے علاوہ آئر انڈیا اور گو فسٹ کی کچھ پروازیں شامل ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جمعہ کو 30پروازیں اڑان بھرنے والی تھیں تاہم بارشوں اور برفباری کے بعد کم روشنی ہونے کے نتیجے میں یہ ممکن نہیں ہو سکا ہے کہ کوئی بھی پرواز اڑا ن بھر سکیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دیگر پروازوں سے متعلق حمتی فیصلہ موسمی صورتحال کو دیکھ کر ہی لیا جا سکتا ہے ۔ سرینگر آئر پورٹ کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ کم روشنی کے باعث سرینگر ہوائی اڈے سے 25پروازیں منسوخ کی گئی ۔ خیال رہے کہ پیر پنچال کے آر پار ہوئی بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کے نتیجے میں معمول کی زندگی متاثر ہونے کے علاوہ فضائی و زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں