72

گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ میں ادبی کانفرنس کا انعقاد

تقریب کے دوران دو کتابوں کی رسم رونمائی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی کشمیر کیضلع اننت ناگ میں ادبی تقریب کے دوران اردو زبان میں لکھی گئی دو کتابوں کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب میں کئی نامور شاعروں، ادیبوں اور قلمکاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق مراز ادبی سنگم اورگورنمنٹ بائز ڈگری کالج اننت ناگ کے باہمی اشتراک سے کالج میں ایک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس دوران جنوبی کشمیر کے معروف شاعر علی شیدا کے مجموعہ” لا بہ لا” اور شبیر حسین شبیر کی وادی چناب کی تاریخ پر مبنی کتاب ”وادی چناب تہذیب و ثقافت” کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔تقریب کی صدارت نامور شاعر ادیب اور قلمکار غلام نبی آتش نے کی جبکہ ایوان صدارت میں پروفیسر مظفر احمد بٹ،اعجاز غلام محمد لالو،ڈاکٹر غلام نبی حکیم،اور سید جاوید احمد شامل رہے۔ تقریب میں ادب نوازوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔پروفیسر مصروفہ قادر نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا خوش آمدید گیا۔نمائندے کے مطابق تقریب کے آغاز میں حال ہی میں انتقال کر گئے معروف شاعر ناجی منور اور رتنی پورہ پلوامہ کے نعت گو شاعر سید غلام مصطفی امید کے حق میں دعائے مغفرت کی گئی۔اطلاعات کے مطابق تقریب کے دوران علی شیدا کے شعری مجموعہ ”لا بہ لا” کی رسم رونمائی پرنسپل ڈگری کالج اننت ناگ پروفیسر مظفر احمد بٹ نے انجام دی۔لا بہ لا شعری مجموعہ میں نئے اور موضوعات اور مضامین شامل ہیں۔بعد میں اس کتاب پر یوسف جانگیر اور ایس معشوق نے تبصرہ پیش کیا۔وادی چناب کی تاریخ پر شبیر حسین شبیر کی اردو زبان میں لکھی ہوئی کتاب ”وادی چناب تہذیب و ثقافت ” کی رسم رونمائی ان کے استاد شبیر احمد میر نے انجام دی۔اس کتاب پر شاکر شفیع کا تحریر کردہ تبصرہ پروفیسر مصروفہ قادر صاحبہ نے پیش کیا۔تقریب میں علی شیدا اور شبیر حسین شبیر کو توصیفی سند بھی دی گئی۔اس موقع پر نوجوان شاعرہ مصروفہ قادر صاحبہ کی عزت افزائی کی گئی ان کو ایک توصیفی سند پیش کی گئی۔ریاض انزنو نے نظامت کے فرائض انجام دے۔آخر پر ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے شکرانہ کی تحریک پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں