صحافتی برادری کاجملہ سوگواراںکیساتھ تعزیت کااظہار
سری نگر:۲۳،نومبر: : سینئرصحافی ارشدرسول کے ماماجان سوموار کواس دارفانی سے رحلت کرگئے ۔صحافتی برادری نے جملہ سوگواراںکیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔جے کے این ایس کے مطابق یہ خبرانتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ ،ایڈیٹرس فورم کے جنرل سیکرٹری اورروزنامہ گھڑیال ونیوز ایجنسی جے کے این ایس کے مدیراعلیٰ ارشدرسول کے ماماجان عبدالرشید وانی ولد محمد شعبان وانی ساکنہ بچھوارہ ڈلگیٹ سرینگر نزدیک جامع مسجد بچھوارہ ،22 نومبر 2021 برو زسو مواربمطابق16، ربیع الثانی1443ھ کواس دارفانی سے رحلت کرگئے،اناللہ واناالیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)۔مرحوم ومغفور عبدالرشید وانی کی اجتماعی فاتحہ خوانی ان کے آبائی مقبرہ واقع اپر بچھوارہ میں26 نومبر 2021بروز (جمعتہ المبارک) کو دوپہر2بجکر30منٹ پر انجام دی جائیگی،انشاء اللہ۔صحافتی برادری اورانجمنوں بشمول جے کے ایڈیٹرس فورم نے جملہ سوگواراں بالخصوص سینئرساتھی ارشدرسول کیساتھ ہمدردی اورتعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں جگہ اورجملہ سوگواراں کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق وصلاحیت عطافرمائے ،آمین۔
88
