100

کولگام میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جھڑ پ

ایک جنگجو جاں بحق ۔اسلحہ اور گولہ بارود برآ مد

سر ینگر / 20 نومبر/ / کولگام میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جھڑ پ کے دوران ایک مقامی جنگجو جاں بحق ہوگیا۔ سی این ایس کے مطابق کولگام کے اشمو جی علاقہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد انہیں ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی شروع کی گئی ۔ لگ بھگ ایک بجے کے قریب جنگجو ئوں اور فورسز کا آ مناسامنا ہوا۔اطلاع کے مطابق علاقہ میں موجود جنگجوئوں نے اپنے چاروں طرف فوجی محاصرہ تنگ ہوتے دیکھ کر فوج پر زبردست فائرنگ شروع کردی۔ جنگجوئوں کے ابتدائی حملے کے ساتھ ہی فوج نے بھی مورچہ سنبھالتے ہوئے جوابی کارروائی شروع کی اور اس طرح طرفین کے مابین دوبدو جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل فورسز افسران نے وہاں موجودجنگجوؤں کوخودسپردگی یاسرنڈرکیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔پولیس ودفاعی ذرائع نے بتایاکہ سرنڈرپیشکش ٹھکرانے کے بعد محصورجنگجوؤں کی اندھادھندفائرنگ کے جواب سیکورٹی اہلکاروں نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئیے جسکے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدیدنوعیت کی گولی باری شروع ہوئی جبکہ اس دوران سماعت شکن دھماکوں سے پوراعلاقہ لرزاٹھا۔ علاقہ کے گلی کوچوںمیں سی آرپی ایف کی بھا ری تعینا ت کی گئی جبکہ جنگجو ئوں کے فرار ہو نے کی ہرممکنہ کوشش کو نا کا م بنانے کے فورسز کی اضا فی نفری تعینا ت کی گئی۔ جھڑ پ کے دوران ایک جنگجو ہلاک ہو گیا ہے اور ا ان کی تحو یل سے اسلحہ اور گو لہ بارود بھی برآ مد کیا گیا۔ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کی شناخت مالون سے تعلق رکھنے والے مدثر احمد وگے کے طور پر ہوئی ہے۔ آ خر ی اطلاع ملنے تک آ پریشن جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں