عوامی رائے کا احترام کرنا جمہوریت کا حسن:منوج سنہا
جموں:۱۹، نومبر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تینوںزرع قوانین کو منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔جے کے این ایس کے مطابق جموں میں گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہاکہ لوگوں کی رائے کا احترام کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کسانوں اور مرکز کے درمیان کئی بات چیت ہوئی۔تاہم، وہ کسی ٹھوس حل پر نہیں آ سکے جس کے بعد قوانین کو منسوخ کر نے کافیصلہ لیاگیاہے۔منوج سنہا کاکہناتھاکہ میری ذاتی رائے میں، اگر کوئی شماریاتی اعداد و شمار کا موازنہ کرے تو 2014 سے زرعی شعبے میں کم از کم امدادی قیمت (MSP) اور زرعی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود تعطل برقرار ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اس معاملے پر مزید بات نہیں کرنا چاہتا اور فیصلے کا خیرمقدم کرنا چاہتا ہوں۔منوج سنہا نے پرکاش پرو کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو پر لوگوں کو مبارکبادپیش کی۔
89
