85

پلہالن پٹن میں گرینیڈ حملہ ، دو سی آر پی ایف اہلکار اور دعام شہری زخمی

اوڑی میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام ،جنگلات میں تلاشی آپریشن جاری

سرینگر/17نومبر/شمالی قصبہ پٹن کے پلہالن علاقے میں بدھ کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح افراد نے سیکورٹی فورسز کی پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں دو سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہو گئے جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ادھر اوڑی میں کنٹرول لائن پر بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد کنٹرول لائن کے متصل جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کو پٹن کے پلہالن چوک میں اس وقت اتھل پتھل مچ گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ پھنکا جو نشانہ چوک کر سڑک پر ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے ساتھ ہی پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے وہاںدو سی آر پی ایف اہلکاروں اور دو عام شہریوں کو زخمی حالات میںپایا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرینیڈ کی آہنی ریزوں سے دو سی آر پی ایف اہلکار اور دو عام شہری زخمی ہو گئے جن کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے بعد پورے علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم کسی کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتار کر لیا گیا ۔ ادھر اوڑی سیکٹر میںلائن آف کنٹرو ل پر فوج و فورسز نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق معمول کے گشت کے دوران سیکورٹی فوج و فورسز نے دلنجا پوسٹ رویڈ نالہ کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھی ۔ انہوںنے کہا کہ ایک گروپ جو اس پار آنے کی کوشش میں تھا کو للکارا کیا جس دوران انہوں نے وہاں سے فائرنگ کی اور علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کے منطابق فائرنگ واقعہ کے بعد اگرچہ علاقے میں خاموشی چھا گئی تاہم پورے جنگلات کو محاصرے میںلیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فوج کو شک ہے کہ مسلح جنگجوئوں جنگلات میں چھپے بیٹھے ہیں جن کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں