بجلی پانی کی فراہمی سڑکوں سے برف ہٹانے اوردیگر سہولیات کو یقینی بنایاجائے/ فاروق خان
سرینگر/ 13 نومبر/سردیوں کے ایام میں سرحدی علاقوں اور وادی کے نشیبی علاقوں میں غذائی اجناس کی فراہمی بجلی کی دستیابی سڑکوں سے برف ہٹانے پینے کی پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات بہم پہنچانے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کا جموںو کشمیر لیفٹنننٹ گورنر کے مشیر نے سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیااور افسران کوہدایت کی کہ جھاڑے کے موسم میں وادی کے لوگوں کوہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کوکسی بھی مشکل کاسامناناکرنا پڑے ۔اے پی آ ئی کے مطابق جموںو کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر کے مشیرفاروق خان نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی جس میں تمام ڈپٹی کمشنروں نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سردیوں کے ایام میںگریز ،مژھل، ٹنگڈار، جمہ گنڈ،اوڑی اور دوسرے سرحدی علاقوں میں غذائی اجناس زخیرہ کرنے اور میدانی علاقوں میں لوگوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران برف باری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے بجلی کی فراہمی پینے کے پانی کی قلت کودورکرنے صارفین کووقت پر غذائی اجناس فراہم کرنے کے معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔مشیر نے ویڈیوںکانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کرنے والے ڈپٹی کمشنروں کوہدایت کی کہ وہ سردیوں کے ایام میں لوگوں کوبہترسہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت ناکرے اور برف باری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کے سلسلے میں وقت ضائع کئے بغیربرف ہٹانے کاکام شروع کیاجاناچاہئے تاکہ لوگوں کی نقل وحرکت متاثر نہ ہوسکے۔ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران طبعی سہولیات کابھی جائزہ لیاگیااور مشیر نے محکمہ صحت کوہدایت کی وہ بیماروں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری اسپتالوں میں گرمی کاانتظام کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں ۔اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران لیفٹننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ سردیوں کے ایام میں لوگوں کوہرطرح کی سہولیت بہم پہنچانے کے سلسلے میں پہلے ہی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جب کہ سرحدی علاقوں میں وقت سے پہلے ہی غذائی اجناس اور دیگراشیاء کاسٹاک پہنچادیاگیاہے تاکہ لوگوں کوکسی بھی طرح کے مشکل کاسامناناکرنا پڑیں ۔
