ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر،نے ریاست جموں و کشمیر کے مایہ ناز اور ممتاز ادیب،سکالر ، شاعر، ترجمہ کار ،نقاد اور کآشر ادبک تواریخ کے خالق جناب ناجی منور کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیاہے۔جناب ناجی منور آج اللہ کو پیارے ہوگئے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں ادارے کے صدر اور ادبی مرکز کمراز کے سیکریٹری فاروق شاہین نےکہا کہ مرحوم ناجی منور تمام عمر کشمیری زبان وادب کی خدمت کرتے رہے ۔وہ رات ودن محنت کرکے کشمیری گرائمر ، کشمیری زبان وادب کی تاریخ اور تحقیق کے کاموں میں مسلسل مصروف رہے۔ انھوں نے کہا کہ ناجی منور اعلی پایہ کے دانشور اور ادیب تھے ۔وہ پروفیسر شفیع شوق کے برادر اکبر ہیں ۔دونوں بھائی پورے خلوص اور خاموشی کے ساتھ کشمیری زبان کی عظمت اور شان کو دوبالا کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ انھوں نے بچوں کے لئے بہترین نظمیں تحریر کرکے نام کمایا ۔کشمیری زبان کے طالب علموں کے لئے انھوں نے بہت سارا مواد تحریر کیا جو ان کی تعلیمی اور تدریسی ضروریات پورا کرنے کے لئے نہایت ہی اہم ہے۔ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر کے عہدہ داران وارکان جن میں محمد اکرم پردیسی ،ایڈوائزر شیخ پرویز ،ایڈوائزر ڈار خورشید، نائب صدر محمد مشتاق، شفقت عزیز،روحان خورشید،رہبر ہلال ، ڈاکٹر عبداللہ شیدا، سیکریٹری نزیر سفلپوری، سوکریٹ گل، سکالروانی نزیر، حنا جان ،اور ترنم شاہین وغیرہ،اللہ پاک سے دعاگوو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ْآمین. . . . نزیر سفلپوریسیکرٹری ادارہ تحقیق وادب جموں وکشمیر
104
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
