عسکریت پسندوں کے حملوں کی افواہیں بے بنیاد تحقیقات شروع کردی گئی حقائق جلدسامنے آئینگے/ آئی جی کشمیر
سرینگر/ 22 اکتوبر/جنوی کشمیرکے جنگلات منڈی علاقے میں دماغی طور معذورغیرریاستی باشندے کی زخموں سے چور نعش بر آمدہونے سے خو ف ودہشت ،آئی جی پی کشمیر نے غیرریاستی باشندے کو عسکریت پسندکی جانب سے گولیوںکانشانہ بنانے کی افواہوں کی سختی کے ساتھ تردیدکرتے ہوئے کہاکہ مزکورہ شخص کسی تیز دھار والے اعلیٰ سے زخمی ہوا ہے جس سے اسکی موت واقع ہوئی ہے پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔اے پی آ ئی کے مطابق جنگلات منڈی اننت ناگ میں شمشان گھاٹ کے قریب اس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب ایک غیرریاستی شخص کی نعش وہاں پائی گئی جسکے جسم اور سرمیںزخم موجودتھے ۔لوگوں کے مطابق مزکرہ دماغی طور معذورغیرریاستی باشندہ گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد لقمہ اجل ہوا ہے۔ پولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی اور نعش کواپنی تحویل میںلے کرقانو نی ضابطے پورے کئے۔ ادھرکمشیر رینج کے آئی جی وجئے کمار نے غیرریاستی باشندے کوعسکریت پسندوں کی جانب سے گولیوں کانشانہ بنانے کی افواہوں کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ شخص کے سرمیںتیزدھاروالے کسی اعلی نے ٹکرانے کے بعد زخمی ہوا ہے اور کافی خون بہہ جانے کی وجہ سے ا سکی موت واقع ہوئی۔ آئی جی کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔
