اب وہ غریب لوگوں کو مار رہے ہیں:سابق گورنر ایس پی ملک
سری نگر:۱۸،اکتوبر: جموں وکشمیرکے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہاہے کہ میرے دور میں دہشت گرد سری نگر میں داخل نہیں ہو سکے ، اب وہ غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر کے دور میں کوئی بھی دہشت گرد سری نگر کی 50سے100 کلو میٹر کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتا تھا لیکن اب وہ غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔ستیہ پال ملک جو اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک جموں و کشمیر کے گورنر تھے،نے کہاکہ عام شہری کی ہلاکتوںکے حالیہ واقعات واقعی افسوسناک ہیں۔ستیہ پال ملک نے نومبر2019 سے18 اگست2020 تک گوا کے گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں،جس کے بعدانہوں نے 20 اگست2020 کو میگھالیہ کے گورنر کے طور پر حلف لیا۔
