ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

صورتحال کافی بدل چکی ہےوادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے

   74 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

صورتحال کافی بدل چکی ہےوادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے

ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات پہنچنے کی کارورائیاں نیا چیلنج بن چکا ہے / پنکج کما رسنگھ
سرینگر/04فروری/پاکستان تربیت یافتہ جنگجووں کو اس پار کشمیر میں دھکیلنے کیلئے تیاری کی حالت میں ہے کی بات کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل بی ایس ایف نے واضح کیا ہے کہ سرحد پار سے پاکستان کی کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلحہ او ر منشیات کو پہنچانے کیلئے ڈرون کا استعمال کررہا ہے اور گزشتہ سال 77مرتبہ سرحدوں کے قریب پاکستانی ڈورن کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈائر یکٹر جنرل بی ایس ایف پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات کو بہتر بنانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر میں دن بدن حالات معمول پر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ سرحدوں پر جنگ بندی پر عملدر آمد سے امن ہے تاہم دراندازی کی کوششیں جاری ہے ۔ اور سرحد پار سے دراندازوں کو اس پار داخل کرنے کی پاکستان بھر پور اندازمیںکوشش کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور کسی بھی کارروائی کا جواب دینے کیلئے بی ایس ایف تیاری کی حالت میں ہے۔نوجوانوں کے جنگجوئیت کی طرف مائل ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی بی ایس ایف نے کہاکہ صورتحال کافی بدل چکی ہیں وادی کشمیر کا نوجوان اب تعلیم ، ترقی اور بہتر معیشت کی فکر میں لگا ہواہے اسے مقابلہ آرائی کا سامنا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں سے وہ دور رہنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برفباری سے پہلے اگر چہ جنگجو دراندازی کی بھر پور کوشش کرئینگے اور خفیہ اداروں کی جانب سے جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان کے مطابق بڑی تعداد میں جنگجو دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے کی تاک میں ہیں تاکہ جموں کشمیر کے خرمن امن میں آگ لگا دی جائے ، خون خرابے کی سرگرمیاں انجام دی جا سکیں ، عدم استحکام کی صورتحال پیدا کی جا سکیں تاہم فوج اس طرح کے تمام منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ڈرون کے ذریعے اسلحہ اور منشیات پہنچنے کی کارورائیاں ایک نیا چیلنج بن چکی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے ہونے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.