44

جموں وکشمیر بھارت کانا قابل تنسیخ حصہ ہے//راجناتھ سنگھ تنقید کرنے والوں کواپنا ماضی بھی یاد رکھنا چاہئے /ڈاکٹر جئے شنکر

سرینگر/ 03فروری//جموں وکشمیر کوبھارت کا نا قا بل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کی آدھی انچ زمین کسی کو نہیں دی جائیگی ہندوستان دنیا میں طاقت ور ملک کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آ یاہے پچھلے سات برسوں کے دوران دنیامیں بھارت نے ایک پہچان بنالی ہے ۔چین اور پاکستان آج ایک دوسرے کے قریب نہیں آ ئے بلکہ170-173میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے تھے تب ملک میں کانگریس کی سرکار ہوا کرتی تھی ۔اے پی آ ئی کے مطابق اتر پردیش میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی مرکزی حکومت پر تنقید کوبے معنی ٰ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست 2019کو جوفیصلہ لیاگیا وہ ملک کے مفاد میں تھا اور آج بھی ہے ۔ملک دشمنی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار نے جس طرح کے اقدامات اٹھائے اس کی کوئی مثال نہیں مل پارہی ہے اور ہم پہ تنقید کرنے والے جموںو کشمیر کے حوالے سے اپنے ماضی کویاد کریں۔وزیردفاع نے کہا کہ چین اور پاکستان آج ایک دوسرے کے قریب نہیں ا ٓئے ہے1970-73میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے تھے تب ملک میں کانگریس بر سر اقتدار تھی اور آنجہانی اندھرا گاندھی ملک کی وزیر اعظم ہوا کرتی تھی ۔وزیردفا ع نے جموں وکشمیرکو بھارت کاناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی انچ زمین پرکوئی قبضہ نہیں کرسکتاہے ۔بھارت کی اراضی پرکسی کو قبضہ جمانے کی طاقت نہیں ہے اور بھارت کسی بھی طرح کے چلینج کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے ۔ادھر وزیرخارجہ ڈاکٹرجئے شنکر اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بھی راہل گاندھی کے تقریرکے ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ملک ترقی کی راہوں پرگامزن ہے بیروز گاری کے خاتمے روز گار کے وسائل بروئے کار لانے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالسی سہی سمیت کی طر ف جارہی ہے دنیامیں بھارت کی بات کوسنابھی جاتاہے اور سمجھا بھی جاتاہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت دنیامیں ایک اہم ملک کی حیثیت سے اپنی بات کومنوانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔چین اور پاکستان کے بارے میں بھار ت کی پالسی واضح اور صاف ہے اور اس پرتنقید کرنے والے یاتو حقیقت سے بے خبر ہے یاجان بوجھ کر بے خبر بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں