گاندربل پولیس کی انسانی ہمدردی علیل شخص کوبروقت اسپتال پہنچایا 56

گاندربل پولیس کی انسانی ہمدردی علیل شخص کوبروقت اسپتال پہنچایا

سری نگر:۳، فروری// شدید برف باری کے دوران گاندربل پولیس نے ایک شخص کی جان بچائی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایاکہ تقریباً ساڑھے11 بجے ایس ایچ ائو پولیس تھانہ لارگاندربل گلزار احمد کو اطلاع ملی کہ برف زدہ علاقہ ولی وارلارمیں ایک شخص سخت علیل ہے اوراُس کواسپتال منتقل کرنالازمی ہے ۔پولیس کے مطابق بالائی علاقہ ولی وارلار سے ایک فون کال جس میں کال کرنے والے نے بتایا کہ شاہنواز احمد خان ولدعبدالرشید خان ساکنہ ولی وارلار نامی ایک شخص کسی شدید بیماری میں مبتلا ہے اور اسے قریبی ہسپتال منتقل کرنے میں مدد کی ضرورت ہے۔ چونکہ علاقے میں شدید برف باری کے دوران پھسلن کی وجہ سے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکی۔ ایس ایچ او تھانہ لار گلزار احمد نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بیمار شخص کو کندھے پر اُٹھا کر گاڑی تک پہنچایا اور علاج کیلئے پرائمری ہیلتھ سینٹر لار منتقل کیا،جہاں اس بیمار شخص کافوری علاج ومعالجہ کیاگیا۔ علاقہ ولی وارلارگاندربل کے لوگوں نے گاندربل پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولیس نے مریض کو بروقت پرائمری ہیلتھ سینٹر لار پہنچاکر یہاں داخل کرایا،اور اس طرح ایک قیمتی جان بچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں