ایک ہفتہ تک خراب موسمی صورتحال کے بعد آخر کار موسم میں بہتری آئی 59

وادی کشمیر میں ہلکی برف وباراں، جموں میں بارش 6اور7فروری کوبرف وباراںکاایک مرحلہ جموں و کشمیر میں8 فروری تک موسم بے ترتیب رہنے کاامکان

سری نگر:۳، فروری//کشمیروادی کے میدانی اوربالائی علاقوں میں تازہ ہلکی برفباری اوربارشیں ہوئیں جبکہ صوبہ جموں میں جمعرات کو بارش ہوئی ۔اس دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں بادل چھائے رہنے کی وجہ سے رات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میںاوسطاً 6 سے 8 انچ برف جمع ہوئی ہے جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 3 سے5 انچ تک برف جمع ہوئی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر8 فروری تک بکھرے ہوئے مقامات پر کبھی کبھار ہلکی برفباری کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلمرگ میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک25 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی جبکہ گلمرگ میں منگل اوربدھ کی درمیانی رات منفی8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جموں و کشمیر کی گرما ئی راجدھانی سری نگر میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میںجمعرات کی سہ پہر5 بجے تک4 سینٹی میٹر برف باری ہوئی ہے جبکہ منگل اوربدھ کی درمیانی رات منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کم سے کم2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک6 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ رات کو 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام پہلگام میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک 27 سینٹی میٹر برف باری ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ذمہ دارنے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ قصبے میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک 4 سینٹی میٹر برف باری ہوئی جبکہ گزشتہ رات کو منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام بتایا کہ ضلع کپوارہ کے لولاب علاقے، سوگام، تراتھ پورہ ولگام اور زچلدرا وڈر ستکوجن میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندواڑہ اور لنگیٹ میں تقریباً2 انچ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ سوچالیاری اور حفراڈا کے بالائی علاقوں میں تقریباً5 انچ تک تازہ برف باری ہوئی۔حکام کے مطابق ضلع بڈگام کے علاقہ چرار شریف میں جمعرات کی سہ پہر5 بجے تک6سے8 انچ، ناگبل یوس مرگ میں5سے9 انچ، ڈاڈامپور سوراسیار میں 4تا6 انچ، خان صاحب رائیر میں 4تا6 انچ جبکہ کھاگ میں بھی4سے6 انچ برف باری ہوئی ہے۔شمالی ضلع بارہمولہ ضلع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رفیع آباد اور حاجی بل کے علاقوں میں 4سے6 انچ تک تازہ برف باری ہوئی ہے۔جنوبی ضلع اننت ناگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلگام کے علاوہ کاپرن میں3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔حکام نے مزیدبتایاکہ وسطی ضلع گاندربل ،جنوبی ضلع پلوامہ ،کولگام،پلوامہ اورشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بھی تازہ بارشیں اوربرف باری ہوئی اوربرف وباراںکاسلسلہ سہ پہرتک جاری تھا۔دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہاکہ 4فروری تک کشمیر میں کافی حد تک ہلکی سے درمیانی بارش وبرفباری اور جموںصوبہ میں کہیں کہیں بھاری بارش اورہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے۔ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی بھی کی کہ کشمیر میں6اور7فروری کوبرف وباراںکاایک مرحلہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں