ملک میں1 لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ 56

ملک میں1 لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ

کوروناوائرس سے مزید 1733مریضوں کی موت
نئی دہلی، 02فروری //ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے معاملات میں مسلسل کمی کے درمیان گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک لاکھ 21ہزار 456فعال معاملے کم ہوئے ہیں، جب کہ اس دوران 1733لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس دوران ملک بھر میں 57لاکھ 42ہزار 659افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ کی صبح 7 بجے تک ایک ارب 67کروڑ 29لاکھ 42ہزار 707کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 61ہزار 386نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال معاملے 121456کم ہو کر 16لاکھ 21ہزار 603پر آ گئے ہیں۔ فعال معاملوں کی شرح فی الحال 3.90فیصد ہے۔ اس دوران دو لاکھ 54ہزار 76مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی کی شرح 94.91فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 95لاکھ 11ہزار 307افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔ اس دوران اس بیماری سے 1733افراد ہلاک ہوئے۔ شرح اموات 1.20فیصد پر مستحکم ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں 17لاکھ 42ہزار 793کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 73.24کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔کیرالہ میں پورے ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس ہیں۔ یہاں گزشتہ 24گھنٹوں میں 10922فعال معاملے بڑھ کر 368580ہو گئے۔ اس کے ساتھ ہی 40ہزار 383افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 56لاکھ 53ہزار 376ہو گئی ہے جب کہ 12.5افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 55600ہو گئی ہے۔دوسرے نمبر پر کرناٹک ہے، جہاں فعال معاملوں کی تعداد 46606سے کم ہو کر 197755پر آ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران مزید 60914مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 3587022ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 58مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 39056ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں