ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

چلہ خرد میں موسم خشک اور کھلی دھوپ وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج

   117 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بعد موسم میں بہتری

سرینگر/یکم فروری//چلہ خرد میں موسم خشک رہنے اور دن بھر کھلی دھوپ نکلنے سے وادی کشمیر میں شبانہ سردیو ںمیں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ جموں اور لداخ میں بھی سردی کی شدید ترین لہر جاری ہے جس کے باعث اہلیان وادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ادھرسرینگر اور کپواڑہ کو چھوڑ کر وادی کے بیشتر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلے جانے کی وجہ سے اہل وادی کو سخت شبانہ سردیوں کا سامنا ہے۔اسی دوران محکمہ موسمیات نیجموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم وادی میں 2 فروری سے 4 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔ سی این آئی کے مطابق چلہ خرد میں موسم خشک رہنے سے شبانہ درجہ حرارات میں کافی کمی ریکار ڈکی گئی ہے ۔ بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کے میدانی علاقوں میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی کی لہر جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں دو مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام سرد ترین جگہیں رہیں جہاں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی9.0ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔جبکہ سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت حرارت1.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی0.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ادھرلداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی20.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم وادی میں 2 فروری سے 4 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.