ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

کشمیرکی اُردوصحافت کوایک اوربڑاصدمہ مدیر اعلیٰ روزنامہ سری نگر نیوزمعراج الدین وانی رحمت حق

   127 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

کشمیرکی اُردوصحافت کوایک اوربڑاصدمہ مدیر اعلیٰ روزنامہ سری نگر نیوزمعراج الدین وانی رحمت حق

سری نگر:یکم ،فروری//کشمیرکی اُردوصحافت کومنگل کی صبح اُسوقت ایک اوربڑادھچکالگا،جب کشمیر کے ایک معروف وبزرگ صحافی اوراُردوروزنامہ سری نگرنیوز کے بانی مدیر اعلیٰ روزنامہ سری نگر نیوزمعراج الدین وانی رحمت حق ہوگئے ۔ وادی کشمیر کے معروف وبزرگ صحافی75سالہ معراج الدین وانی مختصر علالت کے بعد منگل کی دوپہر کو انتقال کر گئے۔مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹاایڈوکیٹ محمداقبال وانی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح اچانک طبیعت نا ساز ہونے کے بعد معراج الدین وانی کو سری نگر کے ہسپتال برائے امراض سینہ(سی ڈی اسپتال سری نگر) میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کی دوپہر کو راہی ملک عدم ہوگئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔سری نگر کے خشخاش باغ سعدہ کدل رعنا واری علاقے سے تعلق رکھنے والے معراج الدین وانی روز نامہ سری نگر نیوز کے مالک اور پبلشر بھی تھے۔موصوف صحافی کے قریبی احباب کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی ملنسار،انسان دوست،سماجی خدمت گار،غریب پرور اور بذلہ سنج شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ موصوف کی اُردو صحافت کے تئیں گراں بہا خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر تقریباًساڑھے پانچ بجے مرحوم معراج الدین وانی کی آخری رسومات آبائی علاقہ خشخاش باغ متصل سینٹرل جیل سری نگرمیں انجام دی گئیں۔مرحوم کی نماز جنازہ میں کئی صحافیوں ونامہ نگاروں سمیت بڑی تعدادمیں لوگوںنے شرکت کی ۔دریں اثناء بزرگ صحافی معراج الدین وانی کے انتقال پر جملہ صحافتی برادری،سینئر سیاسی لیڈروں اورسماج کے مختلف طبقوں وحلقوں سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے سخت صدمہ ظاہرکرتے ہوئے مرحوم کی صحافتی وسماجی خدمات کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر نے ایک بیان میں معروف صحافی معراج الدین وانی کوخراج پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج کشمیرکی اُردوصحافت میں خدمات انجام دینے والے کئی سینیئرصحافیوں کیلئے روزنامہ سری نگر نیوز ہی پہلاتربیت گاہ رہا۔انجمن اُردوصحافت کے عبوری صدر زاہدمشتاق نے معراج الدین وانی کیساتھ اپنی قربت کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سماج کے غریب طبقوں کے تئیں انتہائی درجے کی شفقت ومحبت رکھتے تھے اورکوئی بھی حاجت مند معراج صاحب کے دفتر سے خالی ہاتھ واپس نہیں جاتاتھا۔انجمن اُردوصحافت کے عبوری ترجمان وصوبائی صدر شوکت ساحل نے کہاکہ معراج صاحب صرف ایک سینئرصحافی ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک آزاد خیال سیاسی تجزیہ نگار بھی تھے ،جو اپنی رائے آزادانہ طور پر سامنے رکھنے میں یقین رکھتے تھے ۔انجمن اُردوصحافت جموں وکشمیر نے مرحوم کے فرزندمحمداقبال وانی اوردیگر غمزدگان کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔اُدھر دیگر صحافتی انجمنوں بشمول کشمیر پریس ایسوسی ایشن اورایڈیٹرس فورم نے بھی معرا ج الدین وانی کے انتقال پرسخت صدمہ ظاہر کیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر داکٹر فاروق عبدللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر سیاسی و سماجی لیڈروں نے معراج الدین وانی کے انتقال پر اظہار دکھ کیا ہے اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کیا ہے۔ وادی کی صحافتی برادری نے معراج الدین وانی کے انتقال پر غم و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کے صدر اعجاز احمدخان نے اپنے تعزیتی بیان میں روزنامہ سری نگرنیوز کے بانی مدیراعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پرسخت رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے فرزندمحمداقبال وانی اوردیگر غمزدگان کیساتھ دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔اُدھر کشمیر ٹریڈ الائینس کے صدر اعجاز شہدار نے معروف صحافی و روزنامہ سرینگر نیوز کے بانی مدیر اعلیٰ معراج الدین وانی کے انتقال پر صدمیکااظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کو ایک بے باک صحافی قرار دیتے ہوے خراج عقیدت ادا کیا جبکہ غمزدہ اہل خا نہ با لخصوس ادارہ سرینگر نیوز کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔خبررساں ایجنسی جے کے این ایس کے جملہ اراکین بزرگ صحافی مرحوم معراج الدین وانیکے بازماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دست بدعا ہے۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.