ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

2022-23کا میزانیہ انتہائی اہمیت کاحامل وباکے باوجود عام انسان کو راحت پہنچانے کی برپور کوشش/ مرکزی وزراء

   137 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

بھارت تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک رہے گا

سرینگر/ یکم فروری//وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو متوازی عوام دوست قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اس سے مستقبل میں بھارت کو اپنی معاشی اور اقتصادی صورتحال کومضبوط بنانے کاموقع ملے گا ۔وزیر خزانہ نے عام انسان کو راحت پہنچنے کی برپر کوشش کی ہے ۔وزیر دفاع اور دیگر مرکزی وزراء نے بھی بجٹ کو انتہائی اہمیت کاحامل قرا ردیتے ہوئے کہا کہ کرنا وائرس کی بیماری پھوٹ پڑنے کے باوجود وزیر خزانہ نے ٹیکس میں کسی طرح کااضافہ نہیں کیااور ساتھ ہی ملک کی اقتصادی حالت کوبھی مضبوط بنانے کی بر پور کوشش کی ہے۔ اے پی آ ئی کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے 2022-23کے سالانہ بجٹ کو وزیراعظم نریندر مودی نے قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہے اس بجٹ سے بھارت کی اقتصادی اور معاشی صورتحال کو مضبوط مستحکم بنانے کو جوطریقہ کار اختیار کیاگیاہے وہ اہمیت کا حامل ہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ بھارت کے مستقبل کاآئینہ دار ہے اس سے بجٹ کے دوران کسانوں غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں صنعتوں روز گار کاجو خاص خیال رکھاگیاہے ا سے عام انسان کوراحت ملے گی ۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرخزانہ نے ملک کی سلامتی خود مختاری کے تحفظ روز گار کے وسائل اور عام انسان کو راحت پہنچانے کی برپور کوشش کی ہے اور اس بجٹ سے ملک کو مزید مضبوط مستحکم بنانے کاموقع ملے گا ۔ٹرانسپورٹ سڑک کے وزیر نتن کٹگرے نے بجٹ کو غریب عوام کے آ ئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی سوچ کے مطابق بجٹ تشکیل دے کرگرامین بھارت کی عکاسی ہے اس بجٹ سے آتم نربھر بھارت کوتقویت ملے گی ۔مرکزی وزراء مختار عباس نقوی آر کے سنگھ نے بجٹ کو انتہا ئی اہمیت کاحامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ انتہائی مفید اور کار آمد ہے اس بجٹ نے غریب عوام کی امیدوں کاجگا کے رکھ دیاہے اور وزیر خزانہ نے 60ہزار نئے گھر تعمیر کرنے 60لاکھ نوکریاں فراہم کرنے25ہزا رکلو میٹر سڑکیں تعمیر کرنے کا جو اعلان کیاہے یہ آتم نربھر بھارت کی عکاسی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.