46

محکمہ ڈاک کے سابق سپرنٹنڈنٹ بلدیو سنگھ کی اہلیہ ادھم پور جموں میں انتقال کرگئیں

آخری رسومات میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

پلوامہ/ تنہا ایاز/ محکمہ ڈاک کیسابق سپرنٹنڈنٹ بلدیو سنگھ کی اہلیہ ادھم پور جموں میں انتقال کرگئیں ان کی عمر تقریبا 75 برس کی تھی۔بلدیو سنگھ کی اہلیہ سلندر کور کی وفات پر سماج کے مختلف طبقوں نے سخت رنج و غم کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک کیسابق سپرنٹنڈنٹ بلدیو سنگھ سدھو کی اہلیہ سلندر کور ادھم پور جموں میں انتقال کرگئیں۔ان کے آخری رسومات میں سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سلندر کور ندائے کشمیر کے نمائندے منجیت پال سنگھ کی خالہ جان تھی۔ادھر ندائے کشمیر کے چیف ایڈیٹر معراج الدین فراز نے منجیت سنگھ کی خالہ جان کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے ندائے کشمیر کے سرینگر آفس میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اخبار کے ایڈیٹر کے علاوہ کئی نامہ نگاروں نے شرکت کی اور رپورٹر منجیت سنگھ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ندائے کشمیر کی پوری ٹیم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔آخر پر آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی گئی۔اس دوران محکمہ ڈاک کے سابق سینئر آفیسر غلام محمد دلشاد نے بلدیو سنگھ کی اہلیہ کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار کیا۔ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں