ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

   66 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

پلوامہ میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ نشیلی ادویات ضبط

وادی میں 02 منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد

سرینگر/31جنوری/منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری و ساری رکھتے ہوئے سرینگر اور اننت ناگ پولیس نے دو منیشات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔سی این آئی کے مطابق سرینگرپولیس نے ایک مخصوص اطلاع پر عبداللہ پل سرینگر پر پولیس اسٹیشن پولیس اسٹیشن راجباغ کی پولیس پارٹی نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو ایک بریف کیس لے کر جارہا تھا۔ابتدائی پوچھ گچھ پر مذکورہ کی شناخت عمر صادق ڈارمحمد صادق ڈار ساکن گوپال پورہ وتھورہ بڈگام کے بطو رہوئی ہے۔اس کی ذاتی تلاشی لی گئی اور اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات سپاسمو پروکسیوان پلس کیپسول (250 سٹرپس، 6000 کیپسول) برآمد ہوئی۔ تھانہ پولیس راجباغ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 06/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔اسی دوران اننت ناگ پولیس نے منیشات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک منیشات فروش جس کی شناخت نواز احمد وانی ولد محمد یوسف وانی ساکنہ ہاکورہ کے طور پر ہوئی ہے مذکورہ منیشات فروش ممنوعہ نشیلی اشیاء کی فروخت میں ملوث ہے اور اس کے مطابق اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاء ذخیرہ کر رکھی ہیں۔ تھانہ پولیس اننت ناگ نے اس سلسلے میں کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک تلاشی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ کے مکان سے تقریباً 70 کلو پوست کا بھوسا برآمد ہوا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ فوری کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔اس کے علاوہ تھانہ پولیس اننت ناگ کی پولیس پارتی نے ایس ڈی آر ایف ہیڈ کواٹرس کے سامنے ڈگگا پورہ کھنہ بل میں ایک ناکہ چیکنگ بعمل لائی اور ایک شخص روف احمد نندا ولد عبدالحمید نندا ساکن ڈگہ پورہ کھنہ بل جو ایک بیگ اٹھائے مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے بڑی تدبیر سے موقع پر ہی اسے پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک تھیلا جس میں 12کلو پوست کا بھوسا تھا برآمد ہوا۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.