ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت 48

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر31جنوری /صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے دیرینہ رکن اور سابق کونسلر صدربل حضرتبل حاجی علی محمد کے جواں سال فرزند منظور احمدمیر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سوگوران کیساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، نائب صدر صوبہ حاجی محمد سعید آخون، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ،ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد ،تنویر صادق اور سلمان علی ساگر نے بھی تعزیت کا اظہارکیاہے۔ پارٹی کے صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مرحوم کے گھر جاکر تعزیت کی ڈھارس بنائی اور مرحوم کے حق میںکلمات اور دعائے مغفرت ادا کئے۔ وفد میں نائب صدرِ ضلع ڈاکٹر سید احمد، صدرِ بلاک غلام محی الدین بٹ اور ضلع صدریوتھ ہلال احمد گنائی بھی تھے۔ انہوں نے پسماندگان کیساتھ پارٹی قیادت کی طرف سے بھی تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے والد نسبتی حاجی علی محمدمیر کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں