51

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو ملک میں شامل کیاجائیگا

وزیر اعظم کی سر براہی میں ملک ترقی کی راہوں پر تیزی کے ساتھ گامزن /کپل پٹیل

سرینگر/ 31جنوری /سال 2023سے پہلے پہلے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کوملک کے ساتھ شامل کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے پنچایت راج کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں ملک دنیامیں ایک پہچان بن گیاہے بھارت ایک مضبو ط مستحکم ملک کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آیاہے اور ملک کودر پیش چلینجوں کانہ صرف برپور مقابلہ کررہے ہے بلکہ ملک میں بے روز گاری کے خاتمے روز گار کے وسائل بروئے کار لانے اور عوام کوراحت پہنچانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اے پی آئی کے مطابق پنچا یت راج کے مطابق کپل پٹیل نے کہا کہ بھارت دنیامیں ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے ملک کی ورکر کی حیثیت سے سامنے آیاہے اور دنیامیں بھارت کی تجوویز کونہ صرف سنجیدگی کے ساتھ لیاجارہاہے بلکہ بھارت کی جانب سے جن خیالات کا اظہار کیاجاتاہے انہیں عملانے کی طرف بھی توجہ دی جاتی ہے ۔پنچایت کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک اس وقت کئی طرح کے چلینجوں کاسامناکررہاہے اور بھارت ہر طرح کی چلینجوں سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے اور جواب دینے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتاہے ۔مرکزی وزیر نے کہا کہ بھارت اگرچہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ہمیشہ سے بہتر تعلقات کاخواش مندرہاہے اور کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتاہے تاہم اس سے بھار ت کی کمزوری کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر بھارت کااٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہے جموں وکشمیرکے ایک حصے پر پاکستان پچھلے سات دہائیوں سے ناجائز طور پرقا بض ہے اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکو2024سے پہلے ملک میں شامل کیاجائیگا اور اس ضمن میں تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہوں پرگامزن ہے اور ملک میں بیروز گاری کے خاتمے تعمیروترقی کے جھال کو بچھانے عوام کوراحت پہنچانے کی طرف خصوصی تو جہ دی جارہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں