کولگام کے چیان دیوسر علاقہ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین معرکہ آرائی 40

آ ئی جی کشمیر نے سوپور پولیس لائن میں حفاظتی صورتحال کاجائزہ لیا

نامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں مارے گئے پولیس جوان کے گھر جاکر تعزیت کی

سرینگر/ 31جنوری /امن کوقائم رکھنے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لانے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے آ ئی جی پی کشمیر نے کہا کہ جموںو کشمیر پولیس لوگوں کی بہتر خدمت کرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپورپولیس لائن میں حفاظتی صورتحال کااعلیٰ سطحی میٹنگ کاجائزہ لینے کے دوران آ ئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے پولیس وفورسز کے افسروں پرزور دیا کہ وہ امن امان کوقائم رکھنے ،لوگون کے جان مال کے تحفظ کویقینی بنانے، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لانے سے گریز ناکریں ۔آئی جی پی نے کہاکہ کسی کوبھی امن میں نہ رخنہ ڈالنے کی اجازت دی جائیگی او رنہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے دیاجائیگا ۔انہوںنے پولیس افسروں پرزور دیاکہ عسکریت کے خلاف شدت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس وباء کوکچلنے میں اپنارول سر گرمی کے ساتھ انجام دے ۔آئی جی پی نے بارہمولہ ،کپوارہ ،بانڈی پورہ کی حفاظتی صورتحال کے بارے میں پولیس وفورسز کے افسروں سے جانکاری حاصل کی اور ان پر زور دیاکہ وہ عوام کوبہتر خدمات بہم پہنچانے کے لئے اپنارول ادا کریں ۔آ ئی جی پی کشمیرنے حسن پورہ بجبہاڑہ علاقے کابھی دورہ کرنے کے دوران عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے پولیس جوان علی محمدگنائی کے گھرجاکر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی اور انہیں یقین دلایاکہ مرحوم کے ہلاکت میں ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائیگی۔ انہوںنے غمزدہ کنبے کویقین دلایاکہ سرکار ہرطرح سے مدد کریگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں