جمو ں کشمیر اور لداخ کے عوام کی بہتری کیلئے مرکزی سرکار نے بہت سے اقدامات کئے / صدر ہند رام ناتھ کوند 55

جمو ں کشمیر اور لداخ کے عوام کی بہتری کیلئے مرکزی سرکار نے بہت سے اقدامات کئے / صدر ہند رام ناتھ کوند

جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے تقریباً 28,000 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی مرکزی سیکٹر اسکیم شروع کی گئی
سرینگر/31جنوری/جمو ں کشمیر اور لداخ کے عوام جنہیں دہائیوں سے نظر انداز کر دیا گیا تھا کی بہتری کیلئے مرکزی سرکار نے بہت سے اقدامات کیے ہیں کی بات کرتے ہوئے صدر ہند رام ناتھ کوند نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے تقریباً 28,000 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی مرکزی سیکٹر اسکیم شروع کی ہے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ کورونا کے بحران کے دوران ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی ہے اور ملک سے 180 ملکوں سے متعلق ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بجٹ سیشن کی شروعات میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشتر کہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہند رام ناتھ کوند نے کہا کہ مودی حکومت نے جموں کشمیر اور لداخ کے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم رکھنے کیلئے بہت سارے اقدامات اٹھائیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر اور لداخ کے عوام کو دہائیوںسے نظر انداز کیا گیا تھا ۔جس کے بعد جونہی مودی حکومت اقتدار میں آئی تو انہوں نے تعلیمی ، صحت اور دیگر شعبوں میں بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے اوروہاں ایک نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر اور لداخ میں تعمیر و ترقی کا جو نیا دور شروع ہو گیا ہے وہ نئے دور کی شروعات کی مثال ہے ۔ رام ناتھ کوند نے کہا کہ مرکز نے جموں و کشمیر کی صنعتی ترقی کیلئے تقریباً 28,000 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی مرکزی سیکٹر اسکیم شروع کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال قاضی گنڈ بانہال ٹنل کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا جبکہ سرینگر سے براہ راست شارجہ کیلئے فضائی خدمات شروع کر دی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سات میڈیکل کالجوں اور دو آل انڈیا میڈیکل سائنسز جن میںایک جموں جبکہ دوسرا کشمیر میں ہے پر کام جاری ہے ۔ ساتھ ہی آئی آئی ٹی جموں اور آئی آئی ایم جموں میں بھی کام شد و مد سے جاری ہے ۔رام ناتھ کوند نے مزید کہا کہ ایک اور کام یہ ہے کہ لداخ میںسنیٹرل یونیورسٹی کے قیام کو منظور ی دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے فارما شعبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ہندوستان میں بن رہے کووڈ ٹیکے پوری دنیا کو وبا سے پاک کرنے اور کروڑوں لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کررہیہیں۔ہندوستان سے تقریباً 180 ممالک کو ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آیشمان بھارت جیسے منصوبوں سے طبی خدمات کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے اور اس کی توسیع ہو رہی ہے۔ملک میں روایتی طبی طریقوں میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں یوگ،آیوروید اور روایتی طبی طریقوں کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں