54

ضلع سری نگر میں مزید 18 علاقے بندش والے زون قرار

سری نگر،31 جنوری // کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاو کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 18 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے ۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد جو ضلع ڈزاسٹر منیجمٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 18 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے ۔حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجود صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹونمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے ۔حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے حکمنامے میں کہا ہے کہ ضلع سری نگر میں اب تک 703علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے جن میں سے بعد میں 401 علاقوں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 301 علاقے ابھی بھی بندش والے علاقے ہیں جبکہ ایک علاقے کو جزوی طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے پیر کے روز جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق جن علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے اُن میں حیدر پورہ نزدیک جے کے بینک، گرین پارک حیدر پورہ، پمپوش کالونی چھانہ پورہ، اتھواجن نزدیک فلورمل، عثمانیہ کالونی بمنہ، دارونی بتہ مالو، زیٹھیار نشاط، حبک نزدیک ایس ڈی ایچ ، سلمطا فارسی ہاٹس نشاظ، بٹہ پورہ شان پورہ ، وانگنڈ تیل بل، سید پورہ ہارون، صدر بل کے یو ٹاون، سید کالونی حبک ، کوٹی محلہ صدربل، سید محلہ صدربل، اشبر ایکسچینج لیکن، زاہد پورہ نزدیک مسجد شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں روز افزوں بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں