ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

مذہبی مقامات مزارات کے بارے میں پاکستان کے ساتھ 1974معاہدے کے بعد بات چیت کے لئے تیار /بھارت

   78 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

سرینگر/ 29جنوری /بھارت پاکستان کے مابین برف پگھلنے اور کشیدگی تناؤ کے ماحول میں کمی آنے کے آثار اس وقت پید اہوئے جب وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت پاکستان کے درمیان مزہبی جگہوں مزارات کے بارے میں ایک دوسرے کوجانکاری فراہم کرنے اور اس پر بات چیت کرنے کاانکشاف کیا ،گزشتہ دنوں پاکستان میں قومی اسمبلی کے ایک غیرمسلم رکن نے پاکستان کی حکومت کو ایک درخواست پیش کی تھی کہ بھارت پاکستان کے مابین مزہبی مقامات کے بارے میں ایک دوسرے کوجانکاری فراہم کرے اور زائرین کے آنے جانے کے لئے سہولیا ت فراہم کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائے ۔مزکورہ قومی اسمبلی کی رکن کی جانب سے اپنی سرکار کومشورہ دینے کے بعدپاکستان کی سر کا رنے معاملہ بھارت کی وزارت خارجہ کی نوٹس میں لایاجس نے اس پرمثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک 1974معاہدے کے تحت مزہبی مقامات کے بارے میں بات چیت کر سکتے ہے اور بھارت اسکے لئے متفقہ حکمت عملی عملانے پرتیار ہے ۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق بھارت پاکستان کے مابین کئی معاملات پر برف پگھلنے اور بات چیت شروع ہونے کے آثار پیدا ہوگئے ہے پاکستانی قومی اسمبلی کے ہندوں رکن پروفیسر رمیش کمار نے اپنی حکومت کوایک تجویز پیش کی تھی کہ بر صغیرکے دو بڑے ممالک مزہبی مقامات مزارات کے بارے میں ایک دوسرے کوجانکاری اور ان مزہبی مقامات پر آنے جانے لوگوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں بات چیت کر سکتے ہے ۔قومی اسمبلی کے ہندوں رُکن کی جانب سے تجویز ملنے کے بعد پاکستان کی سر کار نے معاملہ بھارت کی وزارت خارجہ کی نوٹس میں لایا۔ 28جنوری کوبھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پربات چیت کرنے پرآمادگی ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ممالک مزہبی مقامات اور زائرین کے آنے جانے مزارات کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکتے ہے اور اس سلسلے میں 1974میں ہو ئے معاہدے کے تحت بات چیت کو آگے بڑھا سکتے ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ مزہبی مقامات اور مزارات کے بارے میں ایک دوسرے کوجانکاری فراہم کرنا لازامی ہے تا کہ ان جگہوں پر آنے جانے والوں کوپوری طرح سے جانکاری حاصل ہوسکے اور ان کے سفر کے دوران انہیں کسی بھی طرح کی مشکل پیش نہ آ ئے ا سکے لئے بھی اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ۔پاکستانی قومی اسمبلی کے ہندوں رُکن نے اپنی تجویز میں یہ بھی کہاتھاکہ بھارت پاکستان میں جتنے مزہبی مقامات ہے اور ان مزہبی مقامات ماننے والے لوگوں کے آنے جانے کے لئے اٹاری واگہ سرحد کے بجاے انہیں ہوا ئی سروس کے ذریعے آنے جانے کی اجازت دی جائے اور وزرت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس وبائی بیماری کے تیور کم ہونے کے بعد اس سلسلے میں بات چیت کی جا سکتی ہے ۔ادھرسیاسی تجزیہ کاروں اور سابق سفارت کاروں نے بھارت کی جانب سے مزہبی مقامات کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے سلسلے میں بات چیت پرآمادگی ظاہر کرنے کودنوں ممالک کے مابین برف پگھلنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کسی ایک مسئلے کولے کرجب بات چیت شروع کرینگے تو یہ بات چیت دوسرے معاملات پربھی شروع ہوگی ضرورت اس امر کی ہے کہ بات چیت وقت تعطل کاشکار ہوگئی ہے اسے کسی طرح سے بحال ہونا چاہئے جس سے اعتماد کی فضاء بحال ہوگی اور دونوں ممالک کے مابین جوکشیدگی تناؤ کاماحول بنا ہو اہے ا س سے ختم کیاجاسکے ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.