61

چچلوراٹنگمرگ میں دوران شب نقب زنی کی واردات رونما 3 نقاب پوش پستول بردارسوناو نقدی لوٹ کرنودوگیارہ

بارہمولہ:۲۹،جنوری//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چچلوراٹنگمرگ علاقے میں جمعہ اورسنیچرکی درمیانی رات نامعلوم نقاب پوش ایک گھر میں گھس گئے اور مکینوں کے مطابق سونا اور نقدی لے گئے۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ3 نقاب پوش افراد بلال احمد کٹو اور فیضل احمد میر داماد محمد رمضان گوجری کے گھرواقع چچلورا اٹنگمرگ میں دوران شب داخل ہوئے۔متاثرہ کنبے نے پولیس کو مطلع کیا ہے کہ نقاب پوش افراد3 پستول لے کر آئے تھے اور گھرمیں داخل ہوتے ہی میکنوںکے موبائل فون لے گئے تھے۔نقاب پوش پستول بردارمکینوں سے مبلغ52ہزار روپے نقدی کے علاوہ سونے کی2 انگوٹھیاں اور2کڑا ٹاپس بھی لے گئے۔ مکینوں کے مطابق بھاگنے سے پہلے پستول بردارنقاب پوش افرادنے موبائل فون گھر کے پاس پھینک دئیے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چچلورااٹنگمرگ میں دوران شب پیش آئی لوٹ کی واردات کے سلسلے میں پولیس تھانہ کنزرٹنگمرگ میں ایف آئی آرزیرنمبر11/2022زیردفعات382آئی پی سی اور7/25انڈین آمزایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ اب تک کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاید چور کھلونا پستول لے کر گھرمیں داخل ہوئے اوران ہی نقلی پستولوںکی نوک پرمکینوںکوڈرادھماکرنقب زنی کی واردات انجام دی ، تاہم پولیس نے بتایاکہ اس واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں