52

سرینکو ٹ پونچھ میں فوج کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش مقامی نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دی گئی

سرینگر/29جنوری/ جموں کشمیر میں فوج میں مقامی نوجوانوں کی بھرتی کو یقینی بنانے اور نوجوانوں کو مائل کرنے کی غرض سے آج فوج نے سرینکوٹ پونچھ میں چھوٹے بڑے جنگی پیمانے کے ہتھیاروں کی نمائش کی ۔ اس نمائش میں مقامی نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فو جی اہلکاروں اور افسران کے ساتھ بات کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فوج نے پونچھ ضلع کے سورانکورٹ میں ہتھیاروں کی نمائش لگائی۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کو فوج میں بھرتی ہونے کی ترغیب دی گئی۔پونچھ ضلع کے سورنکوٹ میں فوج کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فوج کے پاس موجود جدید ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ عہدیداروں نے نوجوانوں کو اس بارے میں مکمل جانکاری دی۔ فوجی افسران کی اجازت پر نوجوانوں نے نہ صرف ہتھیاروں کو قریب سے دیکھا بلکہ ہاتھوں میں پکڑ کر ان کے وزن اور ان کی فائر پاور کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔نوجوانوں کی بڑی تعداد جوش و خروش سے ہاتھوں میں جدید بندوقیں، دستی بم، لانچر اٹھائے ہوئے تھی۔ کچھ نوجوانوں نے راکٹ لانچر کو کندھوں پر اٹھا کر بھی راکٹ فائر کرنے کا عمل جاننے کی کوشش کی۔ پہلی بار فوج کے ہتھیاروں کو قریب سے دیکھنے اور انہیں ہاتھوں اور کندھوں پر اٹھانے کا موقع ملنے سے بیشتر نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔جوانوں نے پہلی بار فوج کے ہتھیاروں کو دیکھنے اور اٹھانے کا موقع ملنے پر افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس نمائش کو دیکھ کر ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملک کی حفاظت اور ملکی فوج کی طاقت کتنی ہے۔ ساتھ ہی ان کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا کر فوج پر ہمارا حوصلہ اور اعتماد اتنا بڑھ گیا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں