پالپورہ اور گاندربل میں مرد اورخاتون کی لاش برآمد 45

باغ بارہمولہ :دوسرے بھائی کی بھی نعش بر آمد دونوں بھائی کے آبائی علاقے میں قیامت صغری بپا

سرینگر/29جنوری/شمالی ضلع بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقے میں ریت نکالنے کے دوران بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں کے غرقاب ہونے کے بعدسنیچروار کی صبح دوسرے بھائی کی بھی نعش دریا سے بر آمد کر لی گئی ہے ۔ ادھر دونوں بھائیوں کی نعشیں جو نہیں ان کے آبائی علاقے میں پہنچائی گئی تو وہاں ہر طرف رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے بارہمولہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ باغ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دو بھائی ہلال احمد ملہ اور نصیر احمد ملہ دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران اچانک دریائے جہلم میں غر قاب ہو گئے ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں بھائی دریائے جہلم سے ریت نکالتے تھے جس دوران وہ اچانک دریائے میں ڈوب گئے تھے ۔ جس کے بعدبچائو کارورائیوں کے چلتے ایک بھائی کی نعش جمعہ کی شام کو ہی بر آمد کر لی گئیں تھی تاہم دوسرے کی نعش کو بر آمد کرنے کیلئے علاقے میںرات بھر بچائو آپریشن کے بیچ سنیچروار کی صبح اس کی نعش بھی بر آمد ک لی گئی ۔ نمائندے کے مطابق نثار احمد ملہ جو اپنے بھائی ہلال احمد ملہ کے ساتھ جمعہ کو شمالی کشمیر کے خواجہ باغ بارہمولہ میں ریت نکالتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے، کی لاش آج صبح برآمد کی گئی ہے جبکہ ہلال احمد کی لاش جمعہ کی شام کو ہی نکالی گئی تھی۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے جہلم میں خواجہ باغ علاقے میں ریت نکالنے کی کارورائی کے دوران دو بھائی جو کہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھتے تھے غر قاب ہو گئے جس کے بعد بچائو آپریشن میں دونوں بھائیوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ضروری لوازمات کی ادائیگی کے بعد دونوں کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں