ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں.

زمین مالکان کو اراضی کے پاس بک اجراء کرنے کے لئے نوٹفکیشن سرکار نے اجراء کردی پاس بُک میں پائی جانے والی کوئی بھی غلطی کمیٹی کوایک ہفتے کے اندر اندر دور کرنی ہوگی

   60 Views   |      |   Sunday, May, 29, 2022

زمین مالکان کو اراضی کے پاس بک اجراء کرنے کے لئے نوٹفکیشن سرکار نے اجراء کردی پاس بُک میں پائی جانے والی کوئی بھی غلطی کمیٹی کوایک ہفتے کے اندر اندر دور کرنی ہوگی

سرینگر/ 28جنوری / جموں وکشمیر میں کسانوں کو اراضی کے پاس بک اجراء کرنے کے لئے سرکار نے نوٹفکیشن اجراء کی ہے ایک سو روپے سرکاری خزانے نے جمع کرنے والے مالک کو سرکار کی جانب سے اراضی کاپاس بک فراہم کیاجائیگا اور اگر پاس بک میں کسی بھی طرح کی غلطی ہوتو اس سے سات دنوں کے اندر اندر ٹھیک کرنا ضروری ہوگا اور ا سکے لئے باضابطہ طور پرکمیٹی کی نشاندہی بھی کی گئی ۔سرکار کی جانب سے اراضی کاپاس بک فراہم کرنے سے کئی طرح کے مسائل ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہے اور بے نام جایئداد رکھنے والوں پر کاری ضرب لگنے کے امکانات پید اہوگئے ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق سرکار نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموںو کشمیرکے حوالے سے کئی اہم فیصلے لئے اور ان فیصلوں میں جموں وکشمیرکے کسانوں اور دیگر زمین مالکان کو اراضی کے پاس بک فراہم کرنے کابھی فیصلہ لیاگیا اس سلسلے میں باضابطہ طور پر نوٹفکیشن اجراء کی گئی ۔سرکاری خزانے میں ایک سو روپے جمع کرنے کے بعد اراضی کاپاس بک محکمہ مال کی جانب سے فراہم کیاجائیگا تاہم جس کسی نے سرکاری اراضی پرقبضہ جمایاہو وہ پاس بک میں نہ تو اندراج ہوگی اور نہ ہی انہیں اراضی کاپاس بک فراہم کیاجائیگا ۔اراضی پاس بک میں اگر زمین مالکان کوکوئی غلطی دکھائی دے تو وہ پٹواری گردا وار نائب تحصیلدار تحصیل دار اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتے ہے جوکمیٹی کے ممبران ہے اور پاس بک میں غلطی کمیٹی کوسات دنوں کے اندر اند ردور کرنی ہوگی ۔ماہرین کے مطابق جموںو کشمیر میں کسانوں اور زمین مالکان کوپاس بک فرا ہم کرنے سے جہاں کسانوں کوبینکوں سے یامالیاتی اداروں سے لون یامالی امداد حاصل کرنے میں آسانی ہوگی انہیں مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑے گے بلکہ جو ان کی اراضی ان کے پاس موجود ہے ان کا خسرہ گرداواری جمع بندی اس پاس بک میں درج ہوگی اور مزکورہ شخص کتنی اراضی کامالک ہے ا سکی پوری تفصیلات ہوگی اور ایسے لوگوں کومالیاتی اداروں میں لون حاصل کرنے میں دشواریوں کاسانا نہیں کرنا پڑیگا ۔ماہرین کے مطابق اراضی کے پاس بک حاصل ہونے سے بے نام جائیداد حاصل کرنے والے بے نقاب ہونگے اور ایسے افراد کو اب قانون کے سامنے جواب دہ ہونا پڑیگا ۔بتایاجارہاہے کہ جموںو کشمیر میں سینکڑوں کنال بے نام جائیداد بھی خریدی گئی ہے اور ایسی جائیداد اب جب ملکیت کسی کی بنے گی تو اس سے یہ بھی جانکاری فراہم کرنی ہوگی کہ اس نے یہ جائیداد کہاں سے حاصل کی ۔

متعلقہ خبریں

جموں کے بکرم چوک میں ایک المناک حادثے میں گاڑی دریا تیوی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیو اور کنڈیکٹر کی موت ہوئی پولیس.

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سادھنا ٹاپ پر خاتون سمیت تین افراد سات کلو نارکوٹکس اور 2آئی ای ڈی سمیت گرفتار کئے گئے پولیس.

گاندربل میں نوجوان کو مردہ پایا گیا وسطی ضلعع گاندربل کے گاڈوہ کھیتوں میں 28سال کے نوجوان کی نعش برآمد کرلی گئی پولس.

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.