اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی اورنئے حلقوںکی نشاندہی کاعمل جموں وکشمیرسے متعلق حدبندی کمیشن کی اگلی اورتیسری میٹنگ فروری کے وسط میں متوقع 10

اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی اورنئے حلقوںکی نشاندہی کاعمل جموں وکشمیرسے متعلق حدبندی کمیشن کی اگلی اورتیسری میٹنگ فروری کے وسط میں متوقع

سری نگر:۲۸،جنوری//جموں وکشمیرمیں اسمبلی حلقوں کی سرنوحدبندی اورکچھ اسمبلی حلقوں کو درجہ فہرست ذاتوں وقبائل کیلئے مخصوص کئے جانے کیلئے قائم حدبندی کمیشن کے معیادکارمیں مزید کم سے کم 6ماہ کی توسیع کاقوی امکان ہے ،کیونکہ کمیشن نے ابھی تک تفویض شدہ کام کابہت کم حصہ ہی مکمل کیاہے ۔اس دوران معلوم ہواکہ جموں وکشمیرسے متعلق حدبندی کمیشن کی اگلی میٹنگ فروری کے وسط میں متوقع ہے اورفروری2022میں ہونے والی اسی میٹنگ جوکہ تیسری میٹنگ ہوگی ،میں کمیشن کی جانب سے اسمبلی حلقوں کی سرنو حدبندی سے متعلق ایک ڈرافٹ رپورٹ 5ایسوسی ایٹ ممبران کے سامنے رکھی جائیگی ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ میں ذرئع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیاگیاکہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی حلقوںکی نئی حدودکاتعین کرنے والے ریٹائرڈجسٹس رنجناپرکاش ڈیسائی کی سربراہی والے حدبندی کمیشن کی اگلی میٹنگ فروری کے وسط میں متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق اپنی نوعیت کی اس تیسری میٹنگ میں مذکورہ کمیشن کی جانب سے 20دسمبر2021کوپیش کردہ عبوری رپورٹ پر ایسوسی ایٹ ممبران کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کی روشنی میں ایک ڈرافٹ رپورٹ سامنے رکھی جائیگی ۔ ڈرافٹ رپورٹ کے بارے میں بھی پانچوں ایسوسی ایٹ ممبران بشمول ڈاکٹر جتندرسنگھ،ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،حسنین مسعودی اورمحمداکبرلون سے رائے طلب کی جائیگی ۔خیال رہے مذکورہ کمیشن نے اپنی پہلی عبوری رپورٹ 20دسمبر2021کونئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران 5ایسوسی ایٹ ممبران کے سامنے رکھی تھی اوراُن سے رپورٹ کے بارے میں 31دسمبر2021تک رائے ،تجاویز یاتحفظات پیش کرنے کوکہاگیاتھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پہلی عبوری رپورٹ کے بارے میں پانچوں ایسوسی ایٹ کی جانب سے پیش کردہ رائے ،تجاویز وتحفظات کوزیرغور لانے کے بعدحدبندی کمیشن نے ایک ڈرافٹ رپورٹ مرتب کی ہے ،جس کوممکنہ طورپر فروری کے وسط میں ہونے والی میٹنگ کے دوران ایسوسی ایٹ ممبران کے سامنے رکھاجائیگا۔خیال رہے دسمبر2021میں پیش کردہ عبوری رپورٹ پر نیشنل کانفرنس سمیت کئی جماعتوںنے اعتراض اُٹھاتے ہوئے سوال کیاتھاکہ اگرجموں صوبے کے مقابلے میں کشمیرکی آبادی زیادہ ہے توکس بناء پر جموں صوبہ میں 6اسمبلی حلقوں کااضافہ کیاگیااورکشمیرکیلئے ایک نئے اسمبلی حلقے کی نشاندہی کی گئی ۔دریں اثناء یہ بھی معلوم ہواکہ جموں وکشمیرمیں اسمبلی حلقوں کی سرنوحدبندی اورکچھ اسمبلی حلقوں کو درجہ فہرست ذاتوں وقبائل کیلئے مخصوص کئے جانے کیلئے قائم حدبندی کمیشن کے معیادکارمیں مزید کم سے کم 6ماہ کی توسیع کاقوی امکان ہے ،کیونکہ کمیشن نے ابھی تک تفویض شدہ کام کابہت کم حصہ ہی مکمل کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں