ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ.

وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں گائڈ لائن برائے نام اسپتالوں ،دفتروں، پرائیویٹ کلنکوں، بازاروں میں گائڈ لائن کی خلا ف ورزی چراغ تلے اندھیرا

   76 Views   |      |   Saturday, May, 28, 2022

وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں گائڈ لائن برائے نام اسپتالوں ،دفتروں، پرائیویٹ کلنکوں، بازاروں میں گائڈ لائن کی خلا ف ورزی چراغ تلے اندھیرا

سرینگر/ 28جنوری / کرونا وائرس کے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے گائڈ لائن وادی کشمیر میں برائے نام سرکاری اداروں ،اسپتالوں، دفتروں، بینک برانچوں ،پرائیویٹ کلنکوں، لیبارٹریوں ،تعزیتی مجالس کے دوران سماجی دوری اختیار کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ،جبکہ ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے ٹرانسپوٹروں کے ساتھ میٹنگ کے باوجود مسافر بردار گاڑیوں میں آور لوڈنگ کی وباء نے وبائی صورت اختیار کر لی ہے اور مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور بغیراور لوڈ کے گاڑیاں چلانے پررضا مند نہیں ہو رہے ہے ۔ٹریفک عملہ جموںو کشمیر پولیس کے سامنے مسافر بردار گاڑیوں میں آور لوڈنگ ہورہی ہے اور وہ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔اے پی آئی نیوز ڈیسک کے مطابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروس کشمیر مشتاق احمدراتھر ڈائریکٹر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ڈاکٹرپرویز احمدکول چسٹ ڈیزیز اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر نوید نذیر کے علاوہ کئی اور ماہرین نے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران وبائی بیماری کروناوائرس کے سلسلے میں مثبت آنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی طور پراس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جہاں ویکسنیشن لازمی ہے وہی اس سے زیادہ احتیاط اور گائڈ لائن پر عمل کرنا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے ۔اب جہاں تک وادی کے طول ارض میں گائڈ لائن کواپنانے کاتعلق ہے اس کی کھلے عام دھجیاں اڑا ئی جارہی ہے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت نوعیت کی کارروائیاں عمل میں لانے صوبائی انتظامیہ کے تمام دعوے بے بنیاد اور کھوکھلے ثابت ہوئے۔جموںو کشمیر پولیس کی جانب سے جو جرمانہ وصول کیاجاتاہے وہ ریڈ کراس فنڈ میں جمع کیاجاتاہے، جبکہ دیگر کسی ادارے کی جانب سے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کو سنجیدگی سے نہیں لیاجارہاہے گائڈ لائن کی خلاف ورزی کااندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ شفا خانے جوبیماروں کے علاج کاواحد زریعہ ہے اور اسپتالوں میں گائڈ لائن کی اہمیت زیادہ ہونی چاہئے تھی پر ایسا کئی دکھائی نہیں دے رہاہے ۔شہرسرینگر میں صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ ،ایس ایم ایچ ایس اسپتال، بون اینڈ جوئن اسپتال ،للدیداسپتال ،چسٹ ڈیزیز اسپتال ،بچہ اسپتال کا اگر جائزہ لیاجائے تو خلاف ورزی کے یہ مراکز ہے۔سرکاری دفاتر ہوٹل ،ریسٹورینٹ مگنی ،تعزیتی مجالس کے دوران سماجی دوری یاماسک پہننے کی ضرورت محسوس نہیں کیاجاتی ہے ۔ماہرین نے یہاں تک کہہ دیاتھا کہ اگر وادی کشمیرمیں گائڈلائن پرمن وعن عمل کی جائے تو لاک ڈاون کی ضرورت نہیں پڑے گی اور کروناوائرس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاون مسئلہ نہیں ہے اس وبائی بیماری سے لڑنے کے لئے دور جدید کے تمام تقاضوں کوپرُ کرنا ہوگاان کی طرف تو جہ دینی ہوگی پر ایسا کہی نہیں ہو رہاہے وادی کشمیرمیں گائڈ لائن نام کی رہ گئی ہے بڑے پیمانے پراس کی خلاف ورزی ہورہی ہے عام لوگ گائڈ لائن پرعمل کرنے کیلئے تیار نہیں سرکار ایسے افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے سے قاصر ہے پھر بھی وبائی بیماری کوقا بو کرنے ویکسنیشن کوعام کرنے کے تمام دعوے بے معنیٰ ہوکر رہ جاتے ہے ۔

متعلقہ خبریں

صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد للہ نے حضرت میرک شاہ صاحب ؒ کے سالانہ عرص مبارک باد.

کونہِ بل پانپور میں آج صبح ایک دلدوز سانحہ پیش آیا جسمیں دو افراد موت کی آغوش میں چلے گۓ۔ کونہِ بل علاقے میں کھیتوں.

جنوبی قصبہ قاضی گنڈ میں ٹرین کی ٹکر سے 50 سال کی خاتون لقمہ اجل بن گئیں فہمیدہ بانو زوجہ بشیر احمد ساکنہ پازنتھ نامی.

سرینگر کے صورہ اور اونتی پورہ کے آگہانجی پورہ علاقوں میں فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مسلح تصادم آرائیوں.

سرینگر /26مئی جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے آگہناز پورہ علاقے میں جمعرات کی شام فوج و فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین.