52

تمام امتحانات کو ’’آف لائن ‘‘طریقہ سے لیا جائے گا ڈیٹ شیٹ کو حمتی شکل دینے کی تیاری جاری ,کووڈ ایس او پیز پر مکمل عمل ہوگا / کشمیر یونیورسٹی

سرینگر/28جنوری/کشمیر یونیورسٹی نے واضح کر دیا کہ تمام امتحانات کو آف لائن طریقہ سے لیا جائے گا اور اس ضمن میں جلد ہی امتحانی تاریخوں کو اعلان کیا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی رکے پڑے امتحان ہے ان کا آف لائن موڈ میں لیا جائے گا ۔ طلبہ کی جانب سے آن لائن امتحان کے انعقاد کی بڑھتی مانگ کو لیکر کشمیر یونیورسٹی نے واضح کر دیا ہے کہ امتحانات کو آف لائن موڑ میں لیا جائے ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد احمد نچووا نے بتایا کہ جو بھی امتحان ابھی باقی ہے ان کو آف لائن طریقہ کار سے لیا جائے گا اور انہوں نے واضح کر دیا کہ کوئی بھی امتحان آن لائن موڑ میں لیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ جو امتحانی کووڈ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا ان کے انعقاد کیلئے نئے تاریخوں کو حمتی شکل دی جا رہی ہے اور جلد ہی اس ضمن میں نیا ڈیٹ شیٹ منظر عام پر لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر کشمیر یو یونیورسٹی کی نگاہ بنی ہوئی ہے اور جب بھی مناسب وقت ہوگا امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ آف لائن طریقہ کار میں امتحان دینے کیلئے خود کو تیار رکھیں اور کووڈ ایس او پیز کے تحت امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں