ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت،.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی.

فٹ پاتھوں کو خالی کرنے کے دوران کارپوریشن کے ملازمین کی حرکات و سکنات ناقا بل برداشت چھاپڑی فروشوں، دوکانداروں کاسامان ضبط کرنا ناقابل برداشت /تاجر

   54 Views   |      |   Sunday, May, 22, 2022

سرینگر/ 28جنوری / ناجائز تجاوزات اورفٹ پاتھوں پر قبضہ ہٹانے کے دوران میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی جانب سے چھاپڑی فروشوںدوکانداروں سے سامان ضبط کرنے پر تاجربرادری نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن نے جو طریقہ کار اختیار کیاہے وہ ناقا بل برداشت ہے اور طرح کی کارروائیاں عمل میں لانے سے محنت مزدوری کرنے والوں اور انتظامیہ کے درمیان خلیج میں مزیداضافہ ہوسکتاہے۔اے پی آ ئی کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لال چوک کے کئی علاقوں میں سڑکوں سے ریڈیاں ہٹانے کے دوران سرینگر میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کی جانب سے چھاپڑی فروشوں دوکانداروںکامال اسباب ضبط کرنے پر تاجروں نے شدید غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا تھا کہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نہیں بلکہ غنڈے اپنی کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔ تاجروں نے کہا کہ مانا کہ وہ غیرقانونی طور پرفٹ پاتھوں اور سڑکوں پرقابض ہیں انہیں سمجھایابھی جاسکتاہے اس سے پہلے بھی ا سطرح کی کارروائی عمل میں لائی گئی حالانہ شہرسرینگر کے کئی علاقوں میں سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے بھی من مانی کارروائیاں عمل میں لائی اور کئی چھاپڑی فرشوں کوزد کوب کرکے لہولہان کردیاجس پرعوامی حلقوں نے شدیدغم وغصے کااظہار کیاتھا ۔تاجروں نے کہا کہ انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ صبر وتحمل کامظاہراہ کرے تاکہ فٹ پاتھوں سے قبضہ ہٹانے کے لئے جوطریقہ کار اختیار کیاگیاہے وہ کسی بھی صورت میں بہتر نہیں ہے جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کئی بار ا س طرح کی کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہے تاکہ وہ چھاپڑی فروشوںکاسامان ضبط نہیں کرتے ہے اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے ایک نیاطریقہ ڈھونڈا ہے کہ چھاپڑی فروشوںکاسامان بھی ضبط کیاجائے او رمالی خسارے سے بھی دوچار کیاجائے ۔ تاجروں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیاکہ جن دوکانداروں کاما ل ضبط کیاہے انہیں واپس دیاجائے اور انہیں روزی روٹی کمانے کیلئے جگہ فراہم کی جائے تاکہ سرکار کوبار بار ان کے ساتھ نہ اُلجھنا نا پڑیں۔

متعلقہ خبریں

سرینگر /22مئی / این این این
انتظامیہ کی جانب سے رہبر جنگلات، رہبر زراعت، اور رہبر کھیل کے تحت ہوئیں تعیناتیوں.

سرینگر /22مئی / این این این بارشوں کے بعد جموں کشمیر کے کئی علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کچھ نیچے درج کیا گیا.

کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی ضلع پلوامہ.

سرینگر /21مئی // این این این سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالے کے قریب زیر تعمیر ٹنل مہند م ہونے کے بعد لاپتہ مزدوروں.

صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے آج نٹی محلہ میر بحری کلان رینہ واری (ڈل) جاکر وہاں گذشتہ.