جامع مسجد کے ممبر و محراب 26وی جمعہ کو خاموش سرکار کے فیصلے پر لوگوں نے ناراضگی کاکیااظہار 52

جامع مسجد کے ممبر و محراب 26وی جمعہ کو خاموش سرکار کے فیصلے پر لوگوں نے ناراضگی کاکیااظہار

سرینگر/ 28جنوری /تاریخی جامع مسجد کے ممبر و محراب ایک دفعہ پھر خاموش 26وی جمعہ بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دے دی گئی جس پرلوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی جامع مسجد کے ممبرو محراب خاموش رکھنے کی کارروائیاں سمجھ سے بالاتر ہے ۔اے پی آ ئی کے مطابق شہر خاص کے نوہٹہ علاقے میں واقع تاریخی جامع مسجد کے ممبرومحراب ایک دفعہ پھر خاموش رہے اور ضلع انتطامیہ کی جانب سے جامع مسجد میں لوگوں کونماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دے دی گئی جس پر لوگوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 26جمعہ گزر گئے اور سرکارکی جانب سے تاریخی جامع مسجد کو جمعہ کے دن لوگوں کے لئے بند کیاجاتاہے اگرچہ وادی بھرکے تمام خانقاہوں میں نماز جمعہ باقائدگی کے ساتھ ادا کی جاتی ہے تاہم جامع مسجد میں کرونا وائرس کابہانہ بناکر لوگوں کونماز جمعہ اد اکرنے سے روکاجارہاہے، جبکہ میرواعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی بھی ہنوزجاری ہے ۔لوگوں نے سرکار کی اس کارروائی کوسمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کن وجوہات کی بناء پرتاریخی جامع مسجد کوجمعہ کے دن لوگوں کے لئے بندرکھاجارہاہے یہ سمجھ سے بالاترہے اور نہ ہی سرکار اس بارے میں جانکاری فراہم کررہی ہے صرف جامع مسجد کو نمازیوں کے لئے جمعہ کے دن بند کر دیاجاتاہے اور آس پا س کے علاقوں میں پولیس وفورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر لوگوں کی نقل وحرکت کومحدود کیاجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں