ہندوستان ہر شعبے میں نوجوانوں کی طاقت کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے 52

فوج نے ہمیشہ ثابت کر دیا کہ سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے ،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار/ وزیر اعظم مودی

سرینگر/28جنوری/چین اور پاکستان کے ارادوں کو ناکام کر فوج نے ثابت کر دیا کہ ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کیلئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ ’جنگی مشینیں‘ موجود ہیں۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی چھاؤنی کے کری اپپا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی ریلی کے بعد کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے چین کے ارادے کو ناکام کردیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے سال میں یہ ظاہر کیا ہے کہ وائرس یا سرحد کا چیلنج ہندوستان خود کو بچانے کیلئے ہر اقدام کرنے کے اہل ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ ‘جنگی مشینیں’ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج بھارت کی فوج کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں جس کی وجہ سے بھارتی فوج دنیا کی بہترین افواج میںشمار کی جاتی ہے ۔ ہماری فوج لداخ میں سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی چینی فوج کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی ہے جس سے ہماری فوجی طاقت ظاہر ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہ ملک تیزی سے دنیا کے نقشے پر اپنا نشان چھوڑ رہا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر قابل ہے چاہے وہ وائرس ہو یا سرحد پر کوئی چیلنج ہوا ۔ اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے ارادوں کو ناکام کر فوج نے ثابت کر دیا کہ ملک کی سیکورٹی اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کو دنیا کی بہترین بنانے کے لئے ہر قدم اٹھا رہی ہے اور ہماری افواج کے پاس عمدہ ’جنگی مشینیں‘ موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں