نداے کشمیر /مورخہ 28جنوری / آج جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے صوفی شاعر پیر محی الدین ساکنہ باروہ چاڈورہ بڈگام کو سیریز، پروگرام “ملاقات ” کے تحت ویڈیو کانفرنس میں مدعو کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ڈاکٹر وحید عبدالوحید نے کیا۔ اسکے بعد مرکز کے جنرل سیکرٹری محمد سعید قادری نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ شمع محفل پیر محی الدین کو جن ادب نوازوں نے ادبی سفر کے بارے میں سوالات پوچھے انکے اسماء گرامی اسطرح ہیں۔ عبدالرحمن سکندر، رشید کانسپوری، ڈاکٹر وحید عبدالوحید، غلام حسین شبنم، طاہر سلطان، محمد سعید قادری اور ڈاکٹر شبنم رفیق وغیرہ۔ پروگرام کے آخر پر پیر محی الدین نے مرکز کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مرکز کے صدر عبدالرحمن سکندر نے جموں کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام کے طرف سے محمد سعید قادری کو 73ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر بڈگام ایڈمنسٹریشن کے طرف سے ایوارڈ عطاء کیے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سعید صاحب ہماری ادبی انجمن کے ساتھ وابستہ ہے۔ پروگرام کی نظامت مرکز کے سرپرست ڈاکٹر شبنم رفیق نے انجام دی۔ میڈیا پارٹنر روزنامہ تعمیل ارشاد۔
10