54

پلوامہ ٹرین حادثہ: زخمی ایس پی او بھی دم توڑ گیا

سری نگر،28 جنوری// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں دو روز قبل ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک شخص کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہونے والا گورنمنٹ ریلوے پولیس سے وابستہ ایک ایس پی او جمعے کے روز یہاں ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیابتادیں کہ پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں 26 جنوری کو شوکت احمد ڈار ساکن بی کے پورہ بڈگام نامی ایک شہری ٹرین کی زد میں آکر بر سرموقع ہی لقمہ اج بن گیا تھا جبکہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات ایک ایس پی او اس کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا تھا۔زخمی ایس پی او کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی تھی جنہیں علاج ومعالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زخمی شبیر احمد سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ سری نگر میں زیر علاج تھا جہاں وہ جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے شبیر احمد کے دم توڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں