ویڑیو

ای پیپر

اہم خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک.

سری نگر سمیت وادی کے سبھی اضلاع میں دو بجنے کے ساتھ ہی ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاون نافذ

   69 Views   |      |   Wednesday, May, 25, 2022

سری نگر، 28 جنوری // گرمائی دارلحکومت سری نگر میں جمعے کو دو بجے کے بعد ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاون کے نفاذ کے ساتھ ہی تمام بازار سنساں نظر آئے اور سڑکوں پر ٹریفک کا رش بھی تھم گیا۔بتادیں کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے ‘ویک اینڈ’ لاک ڈاون میں توسیع کر دی ہے ۔سٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کے حکمنامے کے مطابق اب یونین ٹریٹری میں جمعے کے روز دو بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک لاک ڈآن نافذ رہے گا۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ شہر میں حکام کی گاڑیاں دو بجے سے قبل ہی بازاروں کا گشت کر رہی تھیں جن میں بیٹھے اہلکار دو بجے کے بعد لاک ڈاون کے نفاز کا اعلان کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دو بجنے کے ساتھ ہی تمام بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے دکان بند کرنے شروع کئے اور تین بجنے سے قبل ہی شہر کے تمام بازار بند ہوگئے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ کہیں کہیں خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی۔موصوف نامہ نگار نے کہا کہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل کم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ دو بجے کے بعد لوگوں کو بھی اپنے اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوتے ہی دیکھا گیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی دو بجے کے بعد بازار بند ہوگئے اور سڑکوں پر بھی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل تھم گئی۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے ۔یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

سرینگر / 24مئی /این این این //سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں پولیس اہلکار اور اس کی بیٹی.

سرینگر / 24مئی /این این این//نیشنل کانفرنس کے اراکین پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے دھان.

سرینگر / 24مئی /این این این /جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنگم علاقے میںسڑک کے المناک حادثے میں 23سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ.

سرینگر / 24مئی /این این این //جنوبی ضلع کولگام کے ادی بل وٹو علاقے میں نالہ ویشو کے نزدیک ایک عدم شناخت شہری کی نعش.

نوٹ گزشتہ برسوں کے افسانوی ایونٹس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ولر ادبی فورم نے اس سال بھی فن افسانہ کو فروغ دینے کے.