اوڑی کے درجنوں علاقوں کی سڑکیں ہنوز منقطع 45

اوڑی کے درجنوں علاقوں کی سڑکیں ہنوز منقطع

لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا، انتظامیہ فوری اقدامات اٹھائے: ڈاکٹر سجاد شفیع
سرینگر27جنوری /نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر بارہمولہ اور انچارج کانسچونسی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے کہا ہے کہ بٹہ گراہ سڑک پچھلے 15دنوں سے پندرہ دنوں سے بندپڑی ہے جبکہ تازہ برفباری سے سب ڈویژن اوڑی کے ایک درجن سے زیادہ علاقہ جات کے راستے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں رابطوں کے منقطع ہونے سے ان علاقوں میں آباد لوگ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس صورتحال میں بجلی کا عمل متعلقہ علاقوںمیں بجلی کی بحالی کیلئے پہنچنے سے قاصر ہے اور پینے کے پانی کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی بھی کمی ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر سجاد اوڑی نے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کیساتھ رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان علاقوں میں سڑک رابطوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ وہ متعلقہ علاقوں کے سڑک رابطوں کی فوری بحالی کیلئے اقدامات اُٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں