ڈیسک 53

مرحوم محمد احسن احسن کی ہمشیرہ کا انتقال

حلقہ ادب سوناواری کا اظہارِ تعزیت

حاجن/ 27 جنوری//آج صبح حاجن میں مرحوم محمد احسن احسن کی ہمشیرہ کا انتقال ہوگیا۔ مرحومہ اپنے خاندان کی ہر دلعزیز خاتوں ہونے کے ساتھ ہی نہایت نیک سیرت اور ہمدرد خاتوں تھی۔ مہر و محبت کی علامت اس خاتون کو بیبہ پوپھہ کے نام سے ہر کوئی پکارتا تھا۔حلقہ ادب کے صدر نے اپنی تعزیتی بیان میں بیبہ پوپھہ کے وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں عبدالاحد حاجنی اور احسان الحق کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوے مرحومہ کےایصالِ ثواب کے لئے دعا کی ہے۔ادھر جن دیگر ادبی تنظیموں نے محمد احسن احسن کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے اُن آدبی مرکز کمراز،دایرہ ادب دلنہ، وہاب کلچرل سوسائٹی،اندر کلچرل فورم سمبل، بہار ادب تلگام، محبوب کلچرل سوسایٹی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں